پاکستانجرم و سزا

ریلوے ملازمین کے دوران ڈیوٹی اغوا اور قتل کی واردتیں دہشتگردی ہے۔

رات کو ڈیوٹی کے دوران پٹرولرز کے ساتھ پولیس کے ملازمین کو تعینات کیا جائے۔
دوران ڈیوٹی حیدر علی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور عبرت کا نشان بنائے جائے۔
ریلوے کی انتظامیہ، آئی جی ریلوے اور وفاقی وزیر ریلوے نہتے ریلوے پٹرولرز کو تحفظ فراہم کریں۔
2 مارچ کوریلوے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹر اور بڑے بڑے اسٹیشنوں پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے کے مرکزی چیئرمین ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ
لاہور (خبر نگار)پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے کے مرکزی چیئرمین اورامیر جماعت اسلامی حلقہ لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے سکھر ڈویژن میں آئے دن پٹرولرز کے اغواء اور ان کیساتھ ڈکیتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کہ سکھر ڈویژن میں رات کے اندھیرے میں دوران ڈیوٹی نہتے پٹرولرز کو اغواء اور لوٹنے کی وارداتیں دہشتگردانہ کاروائیاں ہیں۔ حکومت،ریلوے انتظامیہ، آئی جی ریلوے اور وفاقی وزیر ریلوے نہتے ریلوے پٹرولرز کو تحفظ فراہم کریں۔ رات کو ڈیوٹی کے دوران پٹرولرز کے ساتھ پولیس کے ملازمین کو تعینات کیا جائے۔ آخر کب تک یہ نہتے ملازمین دہشتگردوں کی گولیوں کا سامنا کریں گے۔ چیئرمین ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے گذشتہ رات پیش آنے والے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتیہوئے کہا کہ گزشتہ رات تین بجے ولہار ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹرولرز سیکشن پر پٹرولنگ کررہے تھے کہ اُنہوں نے کچھ مشکوک افراد کو ٹریک پر دیکھا تو اُنہوں نے فوری طور پر اپنے میٹ، کی مین اور دوسرے ساتھیوں کو اطلاع دی، جیسے ہی حیدر علی ولد خان محمد کی مین گینگ نمبر 86 انڈر پی ڈبلیو آئی میرپور متھیلو جیسے ہی پٹرولرز کی مدد کیلئے ٹریک پر آیا تو اُنہوں نے فائرنگ شروع کردی جس کی وجہ سے حیدر علی موقع پر شہید ہوئی جو دیگر ملازمین کیلئے خوف وہراس کا باعث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور ریلوے انتظامیہ شہید ہونے والے ملازم کے ورثاء کو فوری طور پر مالی امداد کا اعلان کیا جائے اور سرکاری طور پر شہید کا درجہ دیا جائے اور اس کے بچوں کی کفالت کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے ریلوے ہلکار کے قتل کے خلاف کل 2 مارچ بروز بدھ 11:00 بجے دن ریلوے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹر اور بڑے بڑے اسٹیشنوں پر احتجاجی
مظاہرے کا بھی اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button