پاکستان

لیسکو کے چیف ایگزیکٹوآفیسر انجینئر شاہد حیدر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

لاہور (خبر نگار)
لیسکو کے انجینئرشاہد حیدر نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ لیسکو ہیڈ کوارٹر میں آمد پر ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب، ڈی جی میراڈ الطاف قادر اور دیگر افسران نے استقبال کیا۔ شاہد حیدر بطور آپریشن ڈائریکٹر لیسکو میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان کی منظوری کے بعد شاہد حیدر کو لیسکو چیف کا اضافی چارج دیا گیا۔لیسکو چیف شاہد حیدر کا افسران سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بطور لیسکو چیف میری یہ کوشش ہوگی کہ کمپنی کی ترقی اور بہتری کے لئے کام کئے جائیں تاکہ لیسکو کو ہم مل کر پاور سیکٹر کی مضبوط ترین کمپنی بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ صارفین کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والے افسران و ملازمین کے لئے لیسکو میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے لیسکو کے تمام افسران و ملازمین پر زور دیا کہ صارفین کی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس سے قبل لیسکو چیف ایگزیکٹو شاہد حیدر نے چیئرمین بی او ڈی حافظ میاں محمد نعمان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین بی او ڈی حافظ میاں محمد نعمان نے سی ای او شاہد حیدر پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button