پاکستانتازہ ترین

آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کے زیراہتمام احتجاجی ریلی منعقد

افسران کی طرز پر چھ سال سے بھرتی پر پابندی ا جلد ختم کی جائے .وزیر اعظم سے مطالبہ
لاہور (خبرنگار) محکمہ بجلی واپڈا کے کارکنوں نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کے زیراہتمام احتجاجی ریلی منعقد کی اور وزیراعظم پاکستان سے پْرزور مطالبہ کیا کہ محکمہ بجلی کے کارکنوں کی شدید کمی ہونے اور اْنہیں دن رات دوہرا کام کرنے کی وجہ سے آئے دن المناک جانکاہ وغیر جانکاہ حادثات سے محفوظ کرانے کے لئے کارکنوں کی چھ سال سے بھرتی پر پابندی افسران کی طرح جلد ختم کی جائے ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاء میں کمر توڑ مہنگائی ختم کرانے کے لئے موثر اقدامات کریں محکمہ بجلی کی آئی ایم ایف کے دبائو پر
ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اور منافع بخش گدو تھرمل پاور ہائوس کی مجوزہ نجکاری کرنے کی بجائے اس کی کارکردگی میں مزید بہتری کرائیں-
صنعت، تجارت اور میڈیا کے ملازمین کی اْجرتوں میں بھی مہنگائی کے مطابق اضافہ کریں اس موقعہ پرکارکنوں نے قومی پرچم اور اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے خورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین نے کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کو واضح کیا کہ مہنگی بجلی کی وجہ نجی تھرمل پاور ہائوسزسے ڈالر کی صورت میں مہنگی بجلی خریدنے اور پچاس ہزار سے زائد بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے باوجود کوئی کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے بجلی مہنگی ہورہی ہے حکومت کا فرض ہے کہ وہ اس قومی ادارہ کی بہتر کارکردگی کے لئے محکمہ بجلی کے ڈسٹری بیوشن سسٹم کو ماضی کی طرح واپڈا کے تحت کردیاجائے اور کام پر بجلی چوروں کے خلاف کارکنوں کو تحفظ فراہم کرائیںریلی میں ایک قرار داد کے ذریعے وزیراعظم پاکستان کو یاد دلایاگیا کہ ماضی میں راولپنڈی اور ملتان میں بجلی کا پرائیویٹ ڈسٹری بیوشن سسٹم ناکام ہونے کی وجہ سے عوام کے مطالبہ پر کمپنیوں کو واپڈا کے حوالے کرناپڑا واپڈا کے تحت بجلی کی بنیادی ضرورت نہ صرف شہروں بلکہ ملک کے تمام دیہاتوں، پہاڑوں میں صارفین کو مہیا کردی گئی کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کا تجربہ بھی ناکام ہوگیاہے جس کا اعتراف خود حکومت نے بھی کیا ہے جبکہ اس ادارہ نے اربوں روپے کے واجبات واپڈا اور NTDC کو تاحال ادا نہیں کیئے گئیاجلاس میں ریلی کے شرکاء کو حاجی محمد یونس، اْسامہ طارق،رانا عبدالشکور،مظفر متین ، حسن منیر بھٹی، نوشیر خان، حاجی لیاقت علی، ملک زاہد، لیاقت علی گجر،رانا شہباز احمد،
نوید عاشق ڈوگر، امان اﷲ خان، رانا شفیق اور یونین کے دیگر نمائندگان نے بھی خطاب کیا ریلی میں ایک قرار داد کے ذریعے یہ فیصلہ کیا کہ اگر حکومت نے بھی کارکنوں کو درپیش مسائل حل نہ کیئے تو کارکن اسلام آباد میں دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے اس لئے
کارکنوںکے جائز مسائل کو وسیع تر قومی مفاد میں حل کرائے اس موقعہ پر ایک قرار داد کے ذریعے دہشت گردی سے معصوم شہریوں ، آرمی کے جوانوں، محکمہ بجلی کے کارکنوںاور ترکی و شام میں زلزلہ میں شہید ہونے والوں کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button