پاکستانسٹی

کمشنر لاہور نے ساتویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز کر دیا

ڈیجیٹل مردم شماری یکم مارچ سے یکم اپریل تک جاری رہے گی

مردم شماری قومی فرض ہے,تمام وسائل فراہم کررہے ہیں,چوہدری محمد علی رندھاوا

لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے کمشنر افس جیل روڈ میں ساتویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز کر دیا۔
ڈیجیٹل مردم شماری یکم مارچ سے یکم اپریل تک جاری رہے گی۔کمشنر لاہور نے کمشنر لاہور دفتر سے نمبر ایک مردم شماری کو ٹیبلٹ پر اپلوڈکیا۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ مردم شماری قومی فرض ہے۔تمام وسائل فراہم کررہے ہیں۔ پہلی ڈیجیٹل مردم شماری میں شہری خود بھی اپنا ڈیٹا اپلوڈ کر سکیں گے۔ ہر فیلڈ ٹیم 15 دنوں میں 250 گھروں کا ڈیٹا ٹیبلٹ اپلوڈ کریگی اور فیلڈ ٹیم ہر گھر تک پہنچے گی۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری ہورہی ہے۔ تمام ڈی سیز اور اے سیز ہر ڈیجیٹل شمارکنندہ کی کارکردگی کو مانیٹر کرینگے۔

کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ ساتویں مردم شماری کیلئے ڈی لیمیٹشن۔تربیتی و میٹیریل فراہمی کے مراحل مکمل ہوچکی ہیں۔لاہور ڈویژن میں کل 15184 اور لاہور میں 8021بلاکس تشکیل دئیے گئے ہیں۔خانہ شماری و مردم شماری کیلئے ڈویژنل انتظامیہ نے تمام وسائل فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔شہریوں کے اپلوڈڈ ڈیٹا کو فیلڈ ٹیم گھر پہنچ کر چیک کریگی۔نادرا سے تصدیق ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button