سٹی

ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت واسا ہیڈ آفس میں اجلاس منعقد

لاہور(سپیشل رپورٹر)ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت واسا ہیڈ آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں شالیمار ٹاون کے ریونیو اور آپریشن ونگ کے افسران شریک ہوئے۔ایم ڈی واسا کوشالیمار ٹاون کے نادہندگان کی جائزہ رپورٹ پیش کی گئ۔ایم ڈی واسا نے احکامات دیے کہ تمام نادہندگان کے خلاف بلا مشروط کاروائی عمل میں لائی جائے۔اس کے علاوہ باغبانپورہ ،مغلپورہ،گجر پورہ،شاد باغ سب ڈویژن میں نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے۔تمام نادہندگان کے سیوریج اور پانی کے کنکشن منقطع کر دیے جائیںکنکشن ازخود بحال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی جائیں۔اس اجلاس میں ڈی ایم ڈی ایف اینڈ آر میاں منیر، ڈائریکٹر ریاض ولیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو محمد رضوان سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button