سٹیصحت

محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کیلئے 15کروڑروپے مالیت کا طبی سامان بھجوادیا

لاہور (خبر نگار)
محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کیلئے 15کروڑروپے مالیت کا طبی سامان بھجوادیا۔اس حوالہ سے محکمہ میں باقاعدہ تقریب کا انعقادکیاگیاجس موقع پر نگران صوبائی و زیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم،سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹریزسیدواجدعلی شاہ اور شعیب جدون،وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹراحسن وحیدراٹھور،سابق پرنسپل سمزپروفیسرامجد،پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرسردارظفرالفرید،پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرڈاکٹرفاروق افضل،ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹرخالدبن اسلم،ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹرمختاراعوان،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراطہرودیگرافسران موجودتھے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم اور سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اس موقع پر ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے عطے کئے گئے طبی سامان کا جائزہ بھی لیا۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سے ملحقہ لاہورکے مختلف ٹیچنگ سرکاری ہسپتالوں کی جانب سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے 15کروڑروپے کاطبی سامان بھجوایاجارہاہے۔مجموعی طورپر محکمہ صحت پنجاب تقریبا50کروڑروپے کا طبی سامان ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے بھجوارہاہے۔طبی سامان میں وینٹی لیٹرز،جان بچانے والی ادویات،ٹیکے،ایگزیمینیشن گلوز،بلڈٹرنسفیوژن سیٹ،پلستر،ڈرپ سیٹ،فیس ماسکس،ہیڈسینیٹائزرزودیگرطبی سامان شامل ہے۔اس نیک عمل میں حصہ لینے والے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کے تمام افسران، وائس چانسلرز،ایم ایس حضرات اور متعلقہ عملہ کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ترکیہ اور شام میں اس وقت قیامت کامنظرہے اورہمارے مسلمان بہن بھائی ہماری مدد کے منتظرہیں۔ترکیہ اور شام میں آنے والی اس آفت کے دوران ہمیں بڑھ چڑھ کر اپنا کرداراداکرنا ہوگا۔وفاقی کابینہ نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے عطیہ کی ہے۔اللہ پاک ہمارے اس کارخیرمیں آناقبول کرے۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر مزیدکہاکہ ترکیہ اور شام میں اس وقت آزمائش کا وقت ہے۔ ترکیہ اور شام میں اس وقت تک تقریباً 55ہزارمسلمان لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 7لاکھ کے قریب گھرتباہ ہوچکے ہیں۔اس وقت ہمیں ترکیہ اور شام میں زلزلہ آنے پرافسوس نہیں کرنابلکہ اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی مددکرنی ہے۔ترکی ہمارا انتہائی بہترین اسلامی اور بردارملک ہے جس نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی فرنٹ لائنرکے طورپرمددکی ہے۔اب ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کی مکمل بحالی کی ذمہ داری ہماری ہے۔آج محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے15کروڑروپے مالیت کے طبی سامان بھجوانے سے ایک پیغام دیاجارہاہے کہ پاکستانی عوام مشکل وقت میں ترکیہ اور شام کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے ہمیں اپنا خون اور جان بھی دینی پڑے تو ذرہ دریغ نہ کریں گے۔ترکی کے پاکستان پربہت احسانات ہیں۔دنیامیں دکھی انسانیت کی مددکرنے میں پاکستان پہلے نمبرپرہے۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پرمزیدکہاکہ دکھی انسانیت کی مددپوشیدہ اور ظاہری دونوں صورتوں میں کرنی چاہئے تاکہ اس سے باقی انسانیت کوپیغام جائے اور ان کے اندربھی جذبہ پیداہو۔پاکستان کی جانب سے ریسکیواور ڈاکٹرزکی ٹیموں نے ترکیہ اور شام میں جاکرمشکل میں پھنسے مسلمان بہن بھائی کی مددکی ہے۔محتاط اندازے کے مطابق ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدہ علاقہ جات کی بحالی میں 3سے4سال درکارہیں۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر مزیدکہاکہ سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹراحمدجاویدقاضی اور ان کی پوری ٹیم کو اس نیک کام کیلئے کاوش کرنے پرخراج تحسین پیش کرتاہوں۔اداروں کیلئے یہ بڑاامتحان ہوتاہے کہ وہ مشکل وقت میں کیاکرداراداکرتے ہیں۔
سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اس موقع پرکہاکہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے طبی سامان بھجوانے والے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کوشاباش دیتے ہیں۔محکمہ سپیشلاڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سے ملحقہ آج لاہورکے جنرل ہسپتال،پنجاب انسٹی ٹیوٹ نیوروسائنسز،گنگارام ہسپتال،سروسزہسپتال،یکی گیٹ،کوٹ خواجہ سعیدہسپتال اورمزنگ ٹیچنگ ہسپتال کی جانب سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے طبی سامان بھجوایاجارہاہے۔ہمارادین انسانیت کادرس دیتاہے اس لئے ہمیں دکھی انسانیت کی بحالی کیلئے بڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہئے۔
وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے اس موقع پر کہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے ہمیشہ پاکستان یابیرون ممالک میں قدرتی آفات میں گھری انسانیت کی مددکیلئے اپناکرداراداکیاہے۔پاکستان میں سیلاب متاثرین ہوں یا ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کی بحالی کا مسئلہ ہوفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی انشاء اللہ مددکرنے والی طبی درسگاہوں میں صف اول پرہوگی۔آخرمیں پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے دعابھی کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button