افتخار احمد بھی بابراعظم کی قائدانہ صلاحیت پر انکی حمایت میں سامنے آگئے

(سپورٹس ڈیسک،قوت) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج بلےباز افتخار احمد بھی بابراعظم کی قائدانہ صلاحیت پر انکی حمایت میں سامنے آگئے۔مقامی ٹی وی چینل کو دیئےگئے انٹرویو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلےباز افتخار احمد نے کہا کہ بابراعظم کی کپتانی کو تنقید کرنا ’’گناہ‘‘ کے مترادف ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ بابراعظم جیسا کھلاڑی دنیا میں کوئی نہیں۔ کپتان پر تنقید کرنے سے پہلے اسطرح کا کرکٹر بنیں اور پھر بات کریں۔ شاداب خان نے بابراعظم کے حوالے سے کہا تھا کہ شائقین کو پاکستانی کپتان کی قدر کو سمجھنا چاہیے اور ان پر غیر ضروری تنقید نہیں کرنی چاہیے۔ بحیثیت قوم ہم بابر کی قدر نہیں کررہے اور اس پر دباؤ ڈال رہے ہیں، ہمیں بابر کا احترام کرنا چاہیے تنقید کریں لیکن کسی کی دل آزاری نہیں۔پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل محمد عامر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میرا کام وکٹ لینا ہے اس سے قطع نظر کون سا بلےباز کریز پر موجود ہے، خواہ وہ بابراعظم ہوں یا کوئی ٹیلنڈر! بالنگ کروانا یکساں ہے، جس کے بعد پیسر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔







