پاکستانسٹی

لاہور پولیس صوبائی دارالحکومت میں جاری ڈیجیٹل مردم شماری ٹیموں اور شمارکنندگان کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے, سی سی پی او لاہور

لاہور (خبرنگار)
سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس صوبائی دارالحکومت میں جاری ڈیجیٹل مردم شماری ٹیموں اور شمارکنندگان کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس کے 04 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار مردم شماری ٹیموں کی حفاظت پر تعینات ہیں۔شمارکنندگان کی ہر ٹیم کے ساتھ ایک پولیس اہلکار حفاظت پر مامور ہے۔

لاہور پولیس مردم شماری ٹاسک میں ضلعی انتظامیہ،متعلقہ اداروں کو مکمل معاونت فراہم کر رہی ہے۔سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی ہے کہ مردم شماری ٹیموں کی سکیورٹی پر تعینات پولیس افسران اور اہلکارانتہائی الرٹ رہیں۔سپروائزری افسران مردم شماری ٹیموں کے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ مردم شماری ٹیموں کی حفاظت میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ اور تھانوں کی ٹیمیں مردم شماری والے بلاکس میں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں قانون شکنی کے مرتکب افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button