انٹر نیشنلسٹیکھیل

باغ جناح پارک میں پاکستان کے پہلے انٹر نیشنل سکیٹ بورڈنگ پارک کا افتتاح

لاہور (خبر نگار)پی ایچ اے کے زیر اہتمام کھیلوں کے فروغ کیلئے احسن اقدام۔ باغ جناح پارک میں پاکستان کے پہلے انٹر نیشنل سکیٹ بورڈنگ پارک کا افتتاح کیا گیا۔ انٹر نیشنل سکیٹ بورڈنگ پارک کافتتاح کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور ڈی جی پی ایچ اے، ڈائریکٹری ہیڈکواٹر، ڈائریکٹر مارکیٹنگ، ترجما ن پی ایچ اے لاہور سمیت دیگر افسرا ن نے شرکت کی۔ باغ جناح میں سکیٹ بورڈنگ پارک میں پی ایچ اے،انٹر نیشنل سکیٹ بورڈنگ اور پاکستان سکیٹ بورڈنگ کے مشترکہ تعاون سے بنایاگیا۔ا س موقع پر انٹرنیشنل سکیٹ بورڈنگ اورپاکستان سکیٹ بورڈنگ کے کھلاڑیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور ڈی جی پی ایچ اے نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سکیٹ بورڈ نگ کے فروغ کیلئے باغ جناح پارک میں پہلے انٹر نیشنل سکیٹ بورڈنگ پارک قائم خوش آئندہ ہے۔ شہریوں کو صحت مند سرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے پی ایچ اے لاہور مختلف مواقعے فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کوصحتمند سرگرمیوں کی طرف مائل کرکے ان کی صلاحتوں کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button