پاکستانصحت

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کاسروسزہسپتال لاہور میں ہارٹ فیلئرکلینک بنانے کا اصولی فیصلہ

ہارٹ فیلئرکلینک میں آنے والے مریضوں کے علاج و معالجہ کا باقاعدہ پروٹوکول بنایاجائے گا
ہارٹ فیلئرکلینک کے حوالہ سے سروسزہسپتال میں تمام درکارسہولیات فراہم کی جائیں گی
امراض قلب پرقابوپانے کیلئے مکمل سٹریٹجی وضع کرنی ہوگی۔نگران وزیر صحت پنجاب
لاہور(خبر نگار) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے سروسزہسپتال لاہور میں ہارٹ فیلئرکلینک بنانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے آج سروسز ہسپتال کا دورہ کیا۔اس موقع پر سابق پرنسپل سمزپروفیسرامجد،ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹرمختاراحمداعوان،ڈاکٹرشعیب،ڈاکٹرطیبہ بٹ ودیگرمتعلقہ ڈاکٹرزموجودتھے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے سروسزہسپتال کی ایمرجنسی کادورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کاجائزہ بھی لیا۔ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹرمختاراحمداعوان نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کو مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے بریفنگ دی۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ سروسزہسپتال لاہورمیں ہارٹ فیلئرکلینک بنانے جارہے ہیں۔ ہارٹ فیلئرکلینک میں آنے والے مریضوں کے علاج و معالجہ کا باقاعدہ پروٹوکول بنایاجائے گا۔ہارٹ فیلئرکلینک کے حوالہ سے سروسزہسپتال میں تمام درکارسہولیات فراہم کی جائیں گی۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ سروسزہسپتال کے ہارٹ فیلئرکلینک میں آنے والے مریضوں کی رجسٹری بنائیں گے اور پبلیکیشن چھپوائیں گے۔سروسزہسپتال کے ہارٹ فیلئرکلینک پر متعلقہ ڈاکٹرزفرائض سرانجام دیں گے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔امراض قلب پرقابوپانے کیلئے مکمل سٹریٹجی وضع کرنی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button