پاکستانصحت

90 فیصد بیماریاں کی روک تھام احتیاطی تدابیر کے ذریعے کی جاسکتی ہیں۔صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر کا سیمینار سے خطاب

پنجاب حکومت سالانہ 50 ارب روپے کی ادویات مقامی فارما انڈسٹری سے خریدتی ہے۔ پی پی ایم اے کے وفد سے گفتگو

لاہور(خبر نگار) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز اختر سے ملاقات کی اور ہیلتھ سنٹر میں دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے
انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز پنجاب یونیورسٹی میں صحت عامہ میں میڈیا کا کردار پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہمارے انیشیٹو کا حصہ بنے کہ
قوم کو کیسے صحتمند بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی میں صحت کے مسائل پر آگہی میں میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے۔

ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا کہ
90 فیصد بیماریاں پر قابو احتیاطی تدابیر کے ذریعے پایا جاسکتا ہے۔اسلام سب سے زیادہ صفائی کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ڈاکٹر جمال ناصر نے اعلان کیا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ہر ماہ پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کی سہولت کے لئے میڈیکل سکریننگ کیمپ لگائے گا جہاں ٹیسٹنگ اور ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔صوبائی وزیر صحت نے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز اختر کے ہمراہ موبائل ہیلتھ لیب، محکمہ صحت کے میڈیکل سکریننگ کیمپوں کا دورہ کیا جہاں ہیپاٹائیٹس، ٹی بی، شوگر، ایچ آئی وی اور ویکسینیشن کی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔سیمینار سے
وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز اختر، ڈین ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر کمیونیکیشن سٹڈیز ڈاکٹر نوشینہ سلیم اور چئیرمن فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر لبنہ ظہیر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق گورمانی بھی موجود تھے۔ محکمہ صحت کی جانب سے میڈیکل سکریننگ کیمپ لگانے پر وائس چانسلر نے صوبائی وزیر صحت کا شکریہ ادا کیا۔سیمینار کے اختتام پر ڈاکٹرجمال ناصر کو شیلڈ پیش کی گئی۔اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ نے صوبائی وزیر صحت کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائے۔بعدازاں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر اور سیکرٹری علی جان خان سے پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور صوبائی وزیر صحت کو ادویات کی خریداری اور لیب ٹیسٹوں کے مسائل کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ پنجاب حکومت سالانہ 50 ارب روپے کی ادویات خریدتی ہے۔

پنجاب حکومت لوکل فارماسوٹیکل انڈسٹری کی بھرپور حوصلہ افزائی کے لئے ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مریض کی جان کی حفاظت کے لئے معیاری ادویات کی خریداری کو یقینی بنایا جائے گا۔ سیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا کہ جعلی ادویات کی تیاری و فروخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ متعلقہ رولز اور قوانین کی روشنی میں فارما انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔اس موقع پر فارما انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے صوبائی وزیر صحت نے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔کمیٹی میں پی پی ایم اے اور دیگر سٹیک ہولڈرز کےنمائندے شامل کئے جائیں گے۔پی پی ایم اے نے مسائل کے حل کی یقین دھانی پر صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات کے موقع پر ڈی جی ڈرگز کنٹرول محمد سہیل، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر الیاس گوندل، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر قلندر خان اور سیکرٹری پی کیو سی بی شفیق خان نے شرکت کی جبکہ پی پی ایم اے کے وفد کی قیادت چئیرمن اسد محمود نے کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button