پاکستانجرم و سزا

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا دورہ رحیم یار خان ، کچے کے علاقے میں چیک پوسٹوں پر جوانوں سے ملاقات کی

ڈی پی او آفس رحیم یار خان میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران افسران و فورس کو اہم ہدایات جاری کیں ۔۔

کچہ میں خطرناک ڈاکوؤں ، منظم گینگز اور سماج دشمن عناصر کے خلاف برسر پیکار افسران و جوان ہمارے حقیقی ہیروز ہیں ۔ آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب نے کچہ ماچھکہ میں ڈاکوؤں سے مقابلہ میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل عامر کو مثالی جرات و بہادری پر داد دیتے ہوئے سینے سے لگایا ۔

امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے کچہ کے علاقے سے منظم گینگز اور خطرناک کریمنلز کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور

آئی جی پنجاب نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے ملاقات میں شہریوں کو تھانے کی سطح پر انصاف اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا ۔

آئی جی پنجاب نے پکٹ جیون موڑ راجن پور کا دورہ بھی کیا ، اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سی سی ون دینے کا اعلان کیا ۔

رحیم یارخان / لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ اور امن وامان کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے کچہ کے علاقوں کو جرائم پیشہ عناصر سے مکمل طور پر پاک کیا جائے گا، جرائم پیشہ خطرناک منظم گینگز اور کرمینلز کے خلاف ٹارگٹڈ اور کومبنگ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ تھانہ کی سطح پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کے لیے ہر ممکن عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، کچہ میں تعینات پولیس فورس کے افسران و جوان ہمارے ہیروز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ رحیم یارخان کے دوران کچہ بھونگ و راجن پور کے دوروں اور پولیس افسران سے رحیم یارخان میں ہونے والی میٹنگز کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب مقصود الحسن کے ہمراہ رحیم یارخان ڈی پی او آفس میں پولیس افسران سے ہونے والی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس عوام کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ و شر پسند عناصر کے خلاف پوری قوت، وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے جس کا مقصد عوام کی جان و مال کو مزید محفوظ بنانا اور بے حد محنت اور جانفشانی سے قائم کیے گئے امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھنا اس سلسلہ میں کچہ کے علاقوں کو جرائم پیشہ عناصر سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے منظم گروہوں کے خلاف کومبنگ و ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جا رہی ہے تاکہ ان علاقوں میں مستقل امن کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے، قبل ازیں آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید اور ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمر گوندل نے رحیم یارخان کے کچہ کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی، منعقدہ میٹنگ میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب مقصودالحسن سمیت ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ڈی آئی جی آپریشن وقاص نذیر، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ڈی آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ذیشان اصغر، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید، آر پی او ڈیرہ غازی خان سجاد حسن، ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل اور ڈی پی او راجن پور مہر ناصر علی سیال سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

دریں اثناء ڈاکٹر عثمان انور نے رحیم یارخان کے ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز سے میٹنگ کی اور انہیں عوام الناس کو تھانہ کی سطح پر میرٹ ، انصاف اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے، مقدمات کے بروقت اندراج اور میرٹ پر یکسوئی کی ہدایات کیں، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و ایس ایچ اوز کی انعامات سے حوصلہ افزائی کی، بعد ازاں وہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب مقصود الحسن و دیگر افسران کے ہمراہ کچہ بھونگ پہنچے جہاں پر انہیں، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید اور ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور اے ایس پی بھونگ شاہزیب چاچڑ نے انہیں کچہ کی مجموعی صورت حال کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، جس پر انہوں نے علاقائی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کچہ میں تعینات پولیس افسران و اہلکاروں سے ملاقات کرکے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کچہ میں تعینات پولیس فورس کو آپریشنل کارروائیوں کے لیے تمام تر وسائل کی فراہمی کا تسلسل جاری رہے گا، کچہ میں عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف برسرے پیکار پولیس افسران و جوان ہمارے ہیروز ہیں، انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کی سہولیات اور ویلفیئر کو روز افزوں رکھا جائے گا کچہ میں تعینات بہادر پولیس فورس کا ایک ایک افسرو جوان کا امن و امان کے تسلسل میں کلیدی کردار ہے،
اس موقع پر انہوں نے کچہ میں دوران مقابلہ زخمی ہونے اورجرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے خصوصی طور پر کچہ ماچھکہ میں دوران پولیس مقابلہ زخمی ہونے والے کانسٹیبل عامر عباس کی جرات و بہادری کی داد دی، اس موقع پر آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے کچہ بھونگ کے دورہ کے دوران ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے

بعد ازاں آئی جی پنجاب کچہ راجن پور پہنچے جہاں پر انہیں آر پی او آر پی او ڈی جی خان سجاد حسن اور ڈی پی او راجن پور مہر ناصر علی سیال نے انہیں کچہ کے متعلق بریفنگ دی آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ راجن پور میں جیون موڑ چوکی تعینات پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعینات اہلکاروں کو درجہ اول سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button