پاکستانتازہ ترین

سیشن کورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کر دی

عمران خان کے جانب سے وکیل قیصر امام، بیرسٹر گوہر اور علی بخاری نے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں درخواست دائر کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا حکم برقرار رکھا ہے۔

دوران سماعت، وکیل قیصر امام نے موقف دیا تھا کہ پرائیویٹ کمپلیننٹ میں وارنٹ جاری کرنے سے کسی حد تک روکا گیا ہے لہٰذا دالت عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرے۔

توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیے کہ 28 فروری کو صبح ہی عمران خان کے وکلا نے کہہ دیا تھا کہ وہ نہیں آئیں گے۔

وارنٹ منسوخی کی درخواست کے متن کے مطابق عمران خان نے جان کو خطرے اور طبی بنیادوں پر متعدد بار استثناء کی درخواستیں دائر کیں، 28 فروری کو سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں طلب کر رکھا تھا لیکن 28 فروری کو عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس کی عدالتوں میں بھی جانا تھا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ عدم حاضری پر جاری کیے تھے جبکہ اسلام آباد پولیس گزشہ روز لاہور میں ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کروانے بھی پہنچی تھی۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی کمپلیننٹ دائر کر رکھی ہے اور توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کی کمپلیننٹ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button