پاکستانصحت

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈیفنس لاہور میں سپلائی کیا جانیوالا ملاوٹی دودھ پکڑ لیا۔۔

37 جھکڑا والا اوکاڑہ میں ملاوٹی دودھ سے بھری گاڑی پکڑ لی، 800 لٹر ملاوٹی دودھ تلف
عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

اوکاڑہ (خبر نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈیفنس لاہور میں سپلائی کیا جانیوالا ملاوٹی دودھ پکڑ لیا، 800 لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے 37 جھکڑا والا اوکاڑہ میں ملاوٹی دودھ سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ کارروائی کے دوران 800 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی بے بتایا کہ ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی، یوریا اور فارمالین کی ملاوٹ پائی گئی جس کی بناء پر چیک کیا گیا دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔ دودھ کے معیار کو جدید لیکٹوسکین مشین کے ذریعے چیک کیا گیا۔مضر صحت دودھ اوکاڑہ سے لاہور ڈیفنس ایریا میں سپلائی کیا جارہا تھا۔پنجاب کے تمام شہروں میں داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی جاری ہے۔مدثر ریاض ملک نے واضح کیا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔عوام سے گزارش ہے کہ ملاوٹ مافیا کی نشاندہی کرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی معاونت کریں۔ گھروں میں استعمال ہونے والے دودھ کو مفت چیک کروانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قریبی دفتر تشریف لائیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button