پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی گرفتاری کے لئے امپورٹڈ حکومت منفی و زہریلی مہم چلا رہی ہے,فیاض الحسن چوہان

لاھور(خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیاض الحسن چوہان نے پارٹی آفس جیل روڈ میں عاطف چودھری اشتیاق ملک راجہ اسد اور طارق بارا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ھوئے کہاکہ عمران خان کی گرفتاری کے لئے امپورٹڈ حکومت ایک منفی اور زہریلی مہم چلا رہی ہے۔ پی ڈی ایم اور ن لیگ کے بدنامہ زمانہ کریکٹر غیر اخلاقی پریس کانفرنسسز عمران خان اور زمان پارک کے خلاف کر رہے ہیں۔ اے آر وائی کے لائسنس کی معطلی کی مذمت کرتے ہیں ۔ یہ آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کے عدالتیں پیمرا کے اس عمل کے خلاف امید یے کہ فوری ہدایت دیں گی۔ عطا تارڑ نے اپنی قیادت اور مریم صفدر کو راضی کرنے کے لئے تحریک انصاف کی خواتین کے خلاف باتیں کیں۔ اسلام کی تاریخ بھی دیکھیں کہ خواتین کا کردار ہمیشہ سے موجود رہا ہے۔ خواتین نے ہمیشہ فرنٹ فٹ پر آ کر اپنا کردار ادا کیا۔ عطا تارڑ کے دادے نے لمبی دارڑھی رکھ کر ججوں کی خریدو فرخت کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ سلطان مفرور چار سال سے لندن سے واپس نہیں آیا۔ اس کے بارے میں مریم نواز شریف کہتی ہے کہ عمران خان نواز شریف سے بہادر ادھار لے۔ نواز شریف ریاست کو چونا لگا کر ایجنسیوں کو چونا لگا کر پچاس روپے کے اسٹامپ پیپر پر باہر گیا۔ نواز شریف کی گواہی جون دے رہا ہے شہباز شریف جو خواجے کا گواہ ڈڈو ھے۔ جو ضمانت کی گارنٹی دے وہ ناکامی پر پکڑا جانا چاہئیے۔ مریم نواز شریف کو بہادر اور نواز شریف کا میل ملاپ کرتے ہوئے سوچنا چاہئیے ۔ فروری 2023کو رانا ثناء اللہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھاکہ امپورٹڈ حکومت عمران خان کی گرفتاری کے لئے پر تول رہے ہو رانا ثناء اللہ کے جو وارنٹ جاری ہوئے اس پر بھی اپنی پرفارمنس دکھائو۔ وزیر لاقانونیت کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم ہے وہاں پولیس کیوں نہیں جاتی۔ پاکستان کے تجزیہ نگاروں اور صحافیوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ عمران خان اور مریم نواز شریف کی تقاریر کا جائزہ لینا ہے۔ عمران خان کی تقریر کا زیادہ حصہ ملکی معاشی حالات پر ہوگا اس کے حل کے بارے میں بات کی جاتی ہے۔ عمران خان اپنی گرفتاری سے نہیں ڈرتے وہ مسلسل پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ اگر نواز شریف کی ضمانت دینے والا گرفتار نہیں ہوتا وزیر اعظم بن جاتا ہے تو عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی حق نہیں۔ قانون سب کے لئے یکسیاں ہونا چاہئیے۔ طلال چوہدری،جاوید لطیف، مریم اورنگ زیب اور دیگر لاڈلے ہیں۔ لاڈلا وہ ہوتا ہے سزا یافتہ ہونے کے باوجود اداروں کے خلاف باتیں کرتا ہے۔ لاڈلا وہ ہوتا ہے جو ضمانت دیتا ہے لیکن ملزم واپس نہیں آتا۔ مریم صفدر کہتی ہیں ان کے پاس جنرل فیض کے خلاف ثبوت ہیں۔ مریم نواز کو بتانا ہے کہ جنرل فیض کے پاس بھی ان کے دلکش ثبوت ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button