پاکستانتازہ ترین

الیکشن کروانے یا نہ کروانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ‘ رانا ثناء اللہ

انتخابات ملتوی کرنے کا فضل الرحمان کا بیان قابل قدر ، ایسے حالات میں انتخابی مہم چلانا ممکن نہیں‘ ڈرامے عمران خان کا وطیرہ بن گیا ، عدالتوں میں پیش ہونا پڑے گا ورنہ ہم پیش کردینگے

دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے‘ تمام کوششوں کے باوجود ڈالر کی افغانستان اسمگلنگ کو نہیں روک سکے جس سے ڈالر کا بحران پیدا ہوا‘ وفاقی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ( بیورو رپورٹ‘ قوت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کروانے یا نہ کروانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ، انتخابات ملتوی کرنے کا فضل الرحمان کا بیان قابل قدر ہے، ایسے حالات میں کم از کم انتخابی مہم چلانا ممکن نہیں،مولانا فضل الرحمان کی رائے پر پی ڈی ایم کا اجلاس ہونے جا رہا ہے، ڈرامے عمران خان کا وطیرہ بن گیا ہے، عدالتوں میں پیش ہونا پڑے گا ورنہ ہم پیش کردیں گے، عمران خان سے ہمارا سیاسی اختلاف ضرور لیکن اس کو سیاسی دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے، الزام تراشی خطرناک ہوتی ہے، عمران خان اس طریقہ کار کو نہ اپنائیں، معاشی حالات اچھے نہیں ہیں، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، وفاق بلوچستان حکومت کے ساتھ پوری طرح سے کھڑا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سبی میلہ تین دن سے جاری تھا، پولیس کی گاڑی میلے کی سکیورٹی سے واپس آرہی تھی، واقعہ میں 9 شہادتیں ہوئی ہیں، وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں اور سکیورٹی اداروں سے رابطے میں ہے، معاشی حالات اچھے نہیں ہیں، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، وفاق بلوچستان حکومت کے ساتھ پوری طرح سے کھڑا ہے، سکیورٹی اداروں کو تمام وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔ملک معاشی مشکلات سے دوچار ہے لیکن اس کے باوجود سیکیورٹی معاملات میں نہ پہلے کوئی مالی کٹوتی کی تھی اور نہ اب کریں گے، صوبائی حکومتوں کو وسائل دیے جارہے ہیں وہ دیے جاتے رہیں گے، اپیکس کمیٹی میں صوبوں نے جن جن ضرورتوں کا اظہار کیا انہیں فوری طور پر پورا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ہمارا سیاسی اختلاف ضرور لیکن اس کو سیاسی دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے، الزام تراشی خطرناک ہوتی ہے، عمران خان اس طریقہ کار کو نہ اپنائیں۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سینئر قائد ہیں، ان کی رائے قابل قدر ہے، مولانا فضل الرحمان کی رائے میں بڑا وزن ہے، الیکشن کروانے یا نہ کروانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، مولانا فضل الرحمان کی رائے پر پی ڈی ایم کا اجلاس ہونے جا رہا ہے، پہلے کہا گیا عمران خان زمان پارک میں نہیں، پھر وہاں آکر لمبی چوڑی تقریر جھاڑی، پولیس اس لئے گئی ہے کہ انہیں عدالتی حکم سے آگاہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عدالت کے حکم کی تعمیل کیلئے مؤثر قدم اٹھایا جائے، انہوں نے آگے سے نئے نئے ڈرامے شروع کر دئیے، کل ڈرامے رات تک جاری رہے، ڈرامے عمران خان کا وطیرہ بن گیا ہے، جس دن عدالت میں پیش کرنا ہوا ان کو عدالت میں پیش کر دیا جائے گا، اس آدمی کے خلاف کچھ چیزیں بہت واضح ہیں، قومی خزانے کو 50ارب روپے کا ٹیکہ لگایا گیا، جس وقت یہ جعلی ماتم کر رہا تھا، اس وقت فرح گوگی باہر پیسے منتقل کر رہی تھی۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کی رسید جعلی بنائی، اس کو عدالت میں آکرساری چیزوں کا جواب دینا پڑے گا، ہم گرفتار کرنے کا شوق نہیں رکھتے لیکن اس کو عدالت پیش ہونا پڑے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button