پاکستانتازہ ترین

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نےرا نا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

گوجرانوالہ میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نےرا نا ثنا اللہ کیخلاف تھانہ انڈسٹری ایریا گجرات کے مقدمے کی سماعت کی۔رانا ثنا اللہ پیش نہ ہوئے۔
ان کے وکلا نے حاضری کی معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی امور کی وجہ سے رانا ثنا اللہ آج عدالت پیش نہیں ہو سکیں گے، آئندہ پیشی پر حاضری یقینی بنائیں گے۔
ایس ایچ او اور ڈی ایس پی میں پیش ہوئے اور فاضل عدالت کو وارنٹ کی عدم تعمیل سے آگاہ کیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے رانا ثناءاللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور ڈی پی او گجرات کو رانا ثناءاللہ کو 28مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔
اس وقت کے صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے بتایا تھا گجرات کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف معزز عدلیہ اور سرکاری افسران کو ڈرانے دھمکانے کے خلاف پولیس نے دہشت گردی کی ایف آئی آر درج کی تھی۔
عدالت نے کہا کہ ملزم کے وکلاء کا پیش ہونابتاتاہے کہ راناثناءاللہ کوآج کے کیس کا علم تھا ، پولیس نے عدالت کوبتایاانہوں نے راناثناء اللہ کوفیصل آباد،اسلام آباد تلاش کیا مگر وہ نہ ملے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button