کھیل

پشاورزلمی نے لاہورقلندرز کو 35 رنز سے شکست دیدی

لاہور قلندرز کی ٹیم 207 رنز کے جواب میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پشاور کی جیت نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پلے آف کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے 23ویں میچ میں پشاورزلمی نے لاہورقلندرز کو 35 رنز سے شکست دیدی۔

میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کپتان بابراعظم اور نوجوان صائم ایوب نے ابتداء سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، نوجوان بیٹر صائم ایوب نے 36 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

کپتان بابراعظم 41 گیندوں پر 50 رنز بناسکے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث 9، ٹام کیڈمور 36، حسیب اللہ خان 12، عامر جمال 5 جبکہ عظمت عمرزئی اور وہاب ریاض بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔

لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی نے 4، حارث رؤف، راشد خان اور زمان خان 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

لاہور قلندرز کا ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا اور شاویز عرفان 0، فخر زمان 11، عبداللہ شفیق 7 اور سام بلنگز صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

حسین طلعت نے اور شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 63 اور 52 رنز بنائے۔

زلمی کی جانب سے ارشد اقبال اور وہاب ریاض نے تین تین وکٹیں لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button