پاکستانتازہ ترینکاروبار

نیپراکا بجلی کی قیمت میں14 روپے فی یونٹ کا بڑا اضافہ ، نوٹی فکیشن جاری

بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا، نیپرا نے رواں سال بجلی کے صارفین سے 14 روپے 24 پیسے فی یونٹ تک وصول کرنے کی اجازت دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی کے شہریوں سے 13 روپے 87 پیسے فی یونٹ وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ جب کہ سرچارج رواں سال 8 ماہ میں وصول کیا جائے گا۔
اسی طرح 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے بھی 79 پیسہ سے دو روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے، کسانوں سے 8 ماہ میں 50 پیسہ سے 3 روپے فی یونٹ تک اضافی وصول کیے جائیں گے۔
دو سو یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹو صارفین سے 8 ماہ میں 89 پیسہ سے دو روپے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے، دو سو یونٹ تک استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹو صارفین سے 79 پیسہ تا دو روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button