سٹی

بیماری کی درست تشخیص سے علاج معالجہ کے اخراجات میں واضح کمی مُمکن ہے۔سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعودانور

محکمہ لا ئیو سٹاک اور فلیمنگ فنڈ کے اشتراک سے تین روزہ تر بیتی پروگرام اختتام پذیر

لاہور (خبر نگار)محکمہ لائیوسٹاک اور فلیمنگ فنڈ کے اشتراک سے صوبائی تشخیصی لیبارٹر ی میں منعقد ہ تین روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی سیشن میں سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب محمد مسعود انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل( ریسرچ )ڈاکٹر سجاد حسین نے سیکرٹری لائیو سٹاک کو تربیتی پر وگرام کے اغراض ومقاصد بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پرسیکرٹری لائیوسٹاک کا کہنا تھا کہ اینٹی مائیکروبئل مزاحمت دورحاضر کا اہم چیلنج ہے جس سے نبردآزما ہونا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے بیماریوں کی تشخیص اور تربیت سازی بارے فلیمنگ فنڈ کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔سیکر ٹری لائیو سٹاک کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت میں شعبہ لائیو سٹاک ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لہذا جانوروں میں بیماریو ں کی درست تشخیص اور بہتر علاج معالجہ سے پیداوار میں بہتری ممکن ہے۔اس ضمن میں تشخیصی لیبارٹریز میں خدمات سرانجام دینے والے افسران و عملہ کی تربیت سازی سے انکی استعدادکار اور تکنیکی صلاحیتوں میں نکھار خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرز کی ٹریننگزسے اینٹی مائیکروبیل حساسیت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال بارے جامع حکمت عملی مرتب کرنے میں بھی مدد مل سکے گی۔سیکرٹری لائیو سٹاک نے تمام افسران اور ٹریننگ حاصل کرنے والے لیبارٹری سٹاف کو ہدایت کی کہ حاصل کر دہ تربیت کوجانوروں کی بیماریوں کی تشخیص میں موثراستعمال کریں تاکہ اس کے ثمرات حقیقی معنوں میں مویشی پال تک پہنچ سکیں۔ اختتامی تقریب میں سیکرٹری لائیو سٹاک نے ٹریننگ میں حصہ لینے والے شرکاءمیں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے۔تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ، ڈائریکٹر جنرل توسیع، ڈائریکٹر اینیمل ڈیزیزڈائیگناسٹک ورپورٹنگ، ڈیزیز انویسٹی گیشن اینڈ کنٹرول آفیسر لاہور اوردیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button