سٹی

نگران وزیر بلدیات پنجاب ابراھیم مراد نے پاکستان لائف سٹائل فرنیچر ایکسپو کا افتتاح کیا

لاہور (خبر نگار) نگران وزیر بلدیات پنجاب ابراھیم مراد نے پاکستان لائف سٹائل فرنیچر ایکسپو کا افتتاح کیا۔ ایکسپو میں پاکستان کے 50 ٹاپ برانڈز کی تیار کردہ فرنیچر پراڈکٹس رکھی گئی ہیں۔یہاں گھروں اور دفاتر میں استعمال ہونے فرینچر دکھا گیا ہے۔
ابراھیم مراد نے ایکسپو کے مختلف سٹالز کا دورہ کیااور ایکسپو میں رکھی گئی پراڈکٹس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپو میں رکھا گیا فرنیچر بین الاقوامی معیار کا ہے۔پاکستان فرنیچر برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ حاصل کر سکتا ہے ۔
فرنیچر ایکسپو 17 سے 19 مارچ تک تین دن جاری رہے گی۔ ایکسپو میں فرنیچر رعائتی نرخوں پر فروخت کیا جا رہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button