
اسلام آباد: حکومتی اتحاد میں شامل تین بڑی جماعتوںکا انتخابات کیس میں موجودہ بینچ پر اعتراض عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب کے پی انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔ سماعت میں حکومتی اتحاد کی تین بڑی جماعتوں نے موجودہ بینچ پر اعتراض عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل اور سیاسی جماعتوں کے وکلا کل بینچ پر اعتراضات اٹھائیں گے، حکومتی اتحاد میں شامل تین بڑی جماعتیں چیف جسٹس سے فل کورٹ بنانے کی استدعا کریں گی جب کہ فل کورٹ کی استدعا مسترد ہونے پر انتخابات کیس کے بینچ سے جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس امین الدین خان پہلے ہی علیحدہ ہو چکے ہیں، جسٹس جمال خان مندو خیل نے فل کورٹ بنانے جانے کی صورت میں کیس سننے پر رضامندی ظاہر کر رکھی ہے۔عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔







