پاکستان
حکومت بلوچستان نے شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان پر مشتمل 40 کنٹینر روانہ کردیے۔

کراچی:تفصیلات کے مطابق شام کے 10 ہزار سے زائد زلزلہ زدگان کے لیے حکومت بلوچستان کی جانب سے خوراک سمیت دیگر اشیاء کراچی پورٹ سے روانہ کردی گئیں۔
اس موقع پر وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ پاکستان کے سیلاب زدگان کی پوری دنیا نے مدد کی، اب ہماری باری ہے کہ صرف انسانیت کے ناطے لوگوں کی مدد کریں۔
ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل طارق نے بتایا کہ 40کنٹینرز پر مشتمل امدادی سامان 25دنوں میں شام پہنچے گا اور حکومتی نگرانی میں متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔







