سٹی

لیسکو نے زائد بلنگ کی مد میں چارج کیے گئے 115.42 ملین بلنگ ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں ریلوے کو واپس کر دیئے۔

ڈی ایس ریلوے نےلیسکو کے ساتھ کیس بہتر انداز میں حل کرنے پرافسران سمیت الیکٹریکل سٹاف کو تعریفی اسناد دیں۔

ریلوے لاہور ڈویژن نے لیسکو کے ساتھ عرصہ تین سال سے التوا کا شکار معاملہ حل کرلیا۔

لاہور(سپیشل رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد حنیف گل نے لیسکو لاہور کے ساتھ عرصہ تین سال سے التوا کا شکار زائد بلنگ کا معاملہ بہتر انداز میں حل کروانے پر ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر پاور سید اکبر حسین سمیت 5 افسران و سٹاف کو تعریفی اسناد سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو (واپڈا) کی جانب سے زائد بلنگ کی مد میں چارج کیے گئے 115.42 ملین روپے بلنگ ایڈجسمنٹ کی صورت میں ریلوے لاہور ڈویژن کو واپس کردیئے ہیں جن کا فائدہ براہ راست محکمہ ریلوے کو بچت کی صورت میں ہواہے جس پر ڈی ایس ریلوے لاہور نے افسران و سٹاف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر پاور سید اکبر حسین، اسسٹنٹ الیکٹریکل انجینئر پاور سہلہ فوق، ڈویژنل الیکٹریکل فورمین پاور شاہد اقبال، میٹر انسپکٹر سید شہروز شاہ سمیت لوئر ڈویژنل کلرک الیکٹریکل نوید دلشاد کو تعریفی اسناد سمیت فی کس 2 ہزار روپے کیش انعام بھی دیا جبکہ اس موقع پر ڈویژنل پرسانل آفیسر اروا خان بھی موجود تھیں۔ اس کےعلاوہ ریلوے لاہور ڈویژن نے بجلی بچت سکیم کے تحت وزارت ریلوے اور ریلوے ہیڈکوارٹر کے احکامات کی تکمیل کرتے ہوئے بلخصوص فروری کی مہینے 25 فیصد بجلی بچانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button