جرم و سزاسٹی

لاہور پولیس کے مختلف ونگز کے 74 افسران اور اہلکاروں کے اگلے عہدوں پر ترقی

بروقت ترقی ہر ملازم کابنیادی حق،کارکردگی میں مزید بہتری آتی ہے،سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ

ترقی پانے والوں میں 22 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور 52 کانسٹیبلز شامل ہیں

ہیڈ کانسٹیبل بننے والوں میں چار لیڈی پولیس اہلکار شامل،

پروموشن بورڈ کے اجلاس میں اے ایس آئیز کے 35 اور کانسٹیبلز کی ترقی کے 90کیسز زیر غور آئے،

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ترقی پانے والے پولیس افسران اہلکاروں کو مبارکباد

سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے پولیس دوست ویژن کے مطابق لاہور پولیس میں افسران اور اہلکاروں کی پروموشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔مربوط پروموشن سسٹم کے تحت آئندہ دنوں میں مزید افسران اور اہلکاروں کو ترقی دی جائے گی۔لاہور پولیس کے مزید 22 اے ایس آئیز اور 52 کانسٹیبلز کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی چیئرمین شپ میں گزشتہ دنوں پرموشن بورڈ کے اجلاس منعقد ہوئے تھے۔ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف،ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر اور ایس ایس پی انوسٹی انوش مسعود چوہدری پروموشن بورڈ میں شامل تھے۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت پرموشن بورڈ میں 22 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز جبکہ 52 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدوں پر ترقی کے احکامات جاری کئے۔ترقی پانے والوں میں آپریشنز، انوسٹی گیشن ونگز اور سکیورٹی ڈویژن سمیت لاہور پولیس کے مختلف یونٹس کے افسران و اہلکار شامل ہیں۔بلال صدیق کمیانہ کی چیئرمین شپ میں پروموشن بورڈ کے دوران اے ایس کی ترقی کے 35 جبکہ کانسٹیبلز کی ترقی کے 90 کیسز زیر غور آئے تھے۔کلیئر قرار دیئے گئے 22 اے ایس آئیز اور 52 کانسٹیبلز کی اگلے عہدوں پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں لیڈی کانسٹیبلز عائشہ ارشد، رضیہ حنیف، رابعہ محمود اور طاہرہ مشتاق شامل ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دی اور شہریوں کی بھلائی اور خیر کے لئے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ ملازمین کی ترقیوں کے معاملات تیزی سے طے کئے جا رہے ہیں۔ملازمین کی بروقت پروموشن سے شہریوں کی خدمت اور سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری آئے گی۔ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ بروقت ترقی ہر آفیسر کا بنیادی حق ہے،ترقی ملنے سے افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی میں مزید بہتری اور نکھار پیدا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عہدہ بڑھنے سے ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے پولیس افسران بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے شہریوں کےلئے آسانیاں پیدا کریں گے۔سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ نےپولیس افسران اورجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ مزید ترقی کے لئے محکمانہ کورسسز باقاعدگی سےمکمل کریں۔انہوں نے کہا کہ ترقی پانے والے افسران اور اہلکار شہریوں اور سائلین کے ساتھ عزت سے پیش آئیں اور انہیں انصاف دیں۔شہریوں کی بھلائی اور خیر کےلئے مزید دلجمعی سے محنت کریں۔سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ کسی بھی رینک کے ماتحت افسران اور اہلکار محکمانہ اورذاتی مسائل کے حل کےلئے بلاجھجک ان کے دفتر آئیں، وہ ہمہ وقت دستیاب ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button