378 پولیس افسران اور ان کے اہل خانہ کو پولیس خدمت کاؤنٹرز کی طرف سے سہولیات فراہم کی گئیں،سی سی پی او لاہور
پولیس خدمت کاونٹرز پر تعینات عملہ شہریوں اور پولیس ملازمین سے خوش اخلاقی سے پیش آئے،ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ
لاہور(خبر نگار)
سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کاونٹرز کمیونٹی پولیسنگ کے جذبے کے تحت دن رات کوشاں ہیں۔ہسپتالوں میں قائم 13 پولیس خدمت کاؤنٹرز شہریوں کو 24 گھنٹے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس کے بروقت اجرا سے انصاف کی فراہمی اور زندگیاں بچانے میں بے حد مدد ملی ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا مزید کہنا ہے کہ پولیس خدمت کاونٹرز حادثات اور دیگر واقعات میں مضروب افراد کی طبی و قانونی مدد یقینی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس خدمت کاؤنٹرز سے پولیس اہلکاروں کو میڈیکل پولیس ویریفکیشن اور علاج معالجہ میں رہنمائی مل رہی ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے کہا ہے کہ ماہ مارچ میں ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کاؤنٹرز سے مجموعی طور پر 2169 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔پولیس خدمت کاونٹرجنرل ہسپتال سے 364، جناح ہسپتال سے 313،سروسز ہسپتال289،میاں منشی ہسپتال سے 214،کوٹ خواجہ سعید ہسپتال 204، میو ہسپتال سے126، سرگنگا رام ہسپتال 71 جبکہ نوازشریف ہسپتال سے 53 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔اسی طرح دیہی ہیلتھ سنٹر برکی 113، اعوان ڈھائے والا 153،مانگا منڈی سے 86، دیہی ہیلتھ سنٹر رائیونڈ 103، دیہی ہیلتھ سنٹرچوہنگ سے 71 ایم ایل سی سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔ مزید برآں مارچ میں 378 پولیس افسران اور ان کے اہل خانہ کو پولیس خدمت کاؤنٹرز کی طرف سے سہولیات فراہم کی گئیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے پولیس خدمت کاونٹرز پر تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو شہریوں اور پولیس ملازمین سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اور بہترین سروس فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔