پاکستانتازہ ترینسیاست

ملک اورسپریم کورٹ میں کسی کی آمریت کو تسلیم نہیں کرتے

لاڑکانہ: لاڑکانہ میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ’جنرل ضیا کے مارشل لا کی اور فوجی عدالتوں سے کارکنوں کو سزائے موت کی توثیق بھی ان ہی عدالتوں نے کی۔

بلاول نے کہا کہ افتخار چوہدری کو پی پی کے جیالوں کی جدوجہد نے بحال کروایا اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے انہیں بحال کیا تو بطور چیف جسٹس مشرف کو آئین توڑنے کی سزا دینے کے بجائے آئین بچانے پر گیلانی کو سزا دی گئی اور انہیں گھر بھیجا گیا، پھر دوسرے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو عدالت میں گھسیٹا گیا اور اُسے راجہ رینٹل کا نام دیا گیا مگر آج بھی اُسی کی پالیسیاں چل رہی ہیں، کسی کو کچھ شرم اور حیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اگر کوئی کھوٹ نہیں تو فل کورٹ بنانے میں کیا مسئلہ ہے، آپ فُل کورٹ بنا کر ملک کو آئینی بحران سے بچائیں، عدلیہ اور جمہوریت کو بحال کریں تاکہ ملک مستحکم ہو ورنہ تخت لاہور کی لڑائی سارے ملک اور وفاق کو لے کر ڈوبے گی اور اس کا خمیازہ پاکستان کے عوام کو بھگتنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button