سٹی

ایل ڈی اے کے زیر اہتمام پلاٹوں کا شاندار نیلام عام

مختلف سکیموں میں واقع15 کمرشل و رہائش پلاٹس25کروڑ79لاکھ99ہزارچار سوروپے میں نیلام

لاہور(خبرنگار)لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام مختلف سکیموں میں واقع کمرشل ورہائشی پلاٹوں کا شاندار نیلام عام ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹرنیوگارڈن ٹاون میں منعقدہوا۔نیلام عام کی نگرانی ایڈیشنل ڈی جی (ہاؤسنگ) سید منور بخاری نے کی۔نیلام عام میں مصطفی ٹاؤن، تاجپورہ،جوہر ٹاؤن اور جوبلی ٹاؤن میں واقع15پلاٹس25کروڑ79لاکھ99ہزارچار سوروپے میں نیلام کیے گئے۔نیلام عام میں 6کمرشل اور9 رہائشی پلاٹس نیلام کئے گئے۔پلاٹ نمبر204(کارنر)بلاک احمد یار(کمرشل)مصطفی ٹاؤن91لاکھ58ہزارچار سو روپے اورپلاٹ نمبر204-C، بلاک احمد یار (کمرشل)79لاکھ77 ہزار600 روپے میں نیلام ہوئے۔پلاٹ نمبر547بلاک ڈی تاج پورہ(کمرشل)63لاکھ65ہزار400 روپے اورپلاٹ نمبر548، بلاک ڈی، تاج پورہ(رہائشی)63لاکھ55ہزار روپے میں نیلام کیے گئے۔پلاٹ نمبر53بلاک ای تاج پورہ (رہائشی)90لاکھ روپے اورپلاٹ نمبر56(کارنر)بلاک ای تاج پورہ ایک کروڑ74ہزار400روپے میں نیلام کیے گئے۔پلاٹ نمبر27-Cکارنر،سوک سنٹرجوہر ٹاؤن(کمرشل)7کروڑ53لاکھ88ہزارروپے میں نیلام اور پلاٹ نمبر76سوک سنٹرجوبلی ٹاؤن(کمرشل)6کروڑ51لاکھ30ہزارروپے میں نیلام ہوئے۔پلاٹ نمبر539(کارنر)بلاک بی جوبلی ٹاؤن(رہائشی)ایک کروڑ36لاکھ 63ہزار 300روپے میں نیلام اور پلاٹ نمبر121بلاک سی جوبلی ٹاؤن(رہائشی)ایک کروڑ11لاکھ10ہزار400روپے میں نیلام ہوئے۔پلاٹ نمبر424بلاک ڈی جوبلی ٹاؤن(رہائشی)92لاکھ95ہزار روپے اورپلاٹ نمبر446بلاک ڈی جوبلی ٹاؤن (رہائشی)96لاکھ28ہزار800روپے میں نیلام ہوئے۔پلاٹ نمبر233بلاک ای جوبلی ٹاؤن(رہائشی)93لاکھ50ہزار روپے اورپلاٹ نمبر31بلاک ایف جوبلی ٹاؤن (رہائشی)85لاکھ50ہزارروپے میں نیلام کیے گئے اور پلاٹ نمبر724(کارنر)بلاک سی جوبلی ٹاؤن (رہائشی)69لاکھ53ہزارایک سو روپے میں نیلام ہوا۔نیلام عام میں آکشن کمیٹی کے اراکین ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہاؤسنگ)، ڈائریکٹر فنانس‘ڈائریکٹرز ہاؤسنگ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔نیلام عام کی شرائط موقع پر پڑھ کر سنائی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button