سٹیسیاست

سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد سے پارٹی دفتر میں رہنماؤں سے ملاقاتیں

لاہور (خبرنگار)پاکستان تحریک انصاف
سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد سے پارٹی دفتر میں رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں ڈاکٹر یاسمین راشد نے خالد وسیم ایڈوکیٹ کو سینئر نائب صدر ویلفیئر ونگ سینٹر ل پنجاب کا نوٹیفکیشن دیا

ڈاکٹر یاسمین راشد نے رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھگوڑا نواز شریف لندن میں بیٹھ کر نون لیگی غنڈوں کو سپریم کورٹ پر حملے کے لئے اکسا رہا ہے
نواز شریف عدلیہ پر حملہ آور ہونے کی بجائے وطن آکر اپنے مقدمات کا سامنا کریں
مریم صفدر مسلسل اعلی عدلیہ پر من گھڑت الزام لگا رہی ہے سزا یافتہ مجرمہ مریم صفدر مسلسل قوم سے ڈھٹائی اور بے شرمی سے جھوٹ بول رہی ہیں مریم صفدر مسلسل اعلی عدلیہ اور ججز کا نام لے کر توہین کر رہی ہیں مریم صفدر قوم کو ورغلا کر اپنے لٹیرے والد کی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتی
نون لیگ الیکشن میں ہار دیکھ کر انتخابات کروانے سے ڈر رہی ہےسپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرنے والوں کو قوم بار بار مسترد کر چکی ہے ملاقات کرنے والوں میں خالد وسیم ایڈووکیٹ مہر اصغر پڈھار علیم طارق گجر مہر بلال محسن مہر محمودالحسن پڈھار
شہر بانو آمنہ جنجوعہ نیلوفر آصف بھٹی انیلہ ریاض شامل تھے بعد ازاں
پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے اپنے جاری کردہ مشترکہ کا رد عمل میں کہا کہ
مسجد اقصی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

عالمی برادری اسرائیلی فورسز کی مسلسل بربریت جارحیت اور سفاکیت کا فوری نوٹس لے کئی دہائیوں سے
فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم فوری روکے جائیں ڈاکٹر اقوام متحدہ عالمی برادری اور او آئی سی فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کے لیے فوری کردار ادا کرے فلسطینی عوام اپنی حقیقی آزادی کے حصول کے لیے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں فلسطینی عوام کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی سیکرٹری نیتن یاہو اور نریندر مودی دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہے فلسطینی عوام اسرائیلی جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button