سٹی

وفاقی وزیر کی ہدایت پرپی ایس کیو سی اے کی غیر رجسٹرڈ مصنوعات کیخلاف کارروائیاں

لائسنس نہ رکھنے والی مصنوعات کیخلاف کارروائی جاری رہے گی،ڈی جی پی ایس کیو سی اے

سپر سٹورز پر چھاپے،غیر رجسٹرڈ برانڈزکی تمام مصنوعات ضبط، غیر قانونی سکن کریم، ہیئر کلر، شیمپو، ہلدی،سرخ مرچ، صابن ہٹوا دیئے گئےلیبارٹری ٹیسٹ پاس نہ کرنیوالی مصنوعات کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔غیر رجسٹرڈ برانڈز کی نشاندہی کرتے ہوئے شہر بھر سے انکی مصنوعات کا صفایا کردیا جائیگا

لاہور(خبر نگار)پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے)کی کارروائیاں جاری،شہر کے مختلف سپر سٹورز سے غیر معیاری، غیر قانونی اور بغیر لائسنس کاسمیٹکس اور دیگر اشیاء خوردونوش کی مصنوعات ضبط،سپر سٹورز کو نوٹس،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کی ہدایت پرپاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی(پی ایس کیو سی اے) نے غیر رجسٹرڈ مصنوعات کیخلاف جاری آپریشن کے دوران گرین ٹاؤن کے علاقے میں موجود بڑے سپر سٹورز پر چھاپے مارکرغیر قانونی و غیر رجسٹرڈ برانڈزکی تمام مصنوعات ضبط کر لیں۔ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے زین العابدین نے ڈائریکٹر ایس ڈی سی۔سی اے لاہور زون محمد رضوان کوغیر معیاری اورغیر رجسٹرڈ مصنوعات سے نمٹنے کا ٹاسک سونپا۔جس پرتشکیل دی گئی خصوصی ٹیموں نے فوری طور پراوپن مارکیٹ سرویلینس شروع کردی۔پی ایس کیو سی اے ایکٹ کے سیکشن 14کے تحت کارروائی کرتے ہوئے شہر کے دو بڑے سپر سٹورز سے زائد سکن کریم، ہیئر کلر، شیمپو، ہلدی،سرخ مرچ، صابن، شہد، جام، پانی، دودھ، نمک،ایل ای ڈی بلب اور دیگر مصنوعات کا بھاری سٹاک ضبط کر لیا گیا۔ مارکیٹ سے اٹھائے گئے سٹاک کی سیمپلنگ بھی کی جائے گی اور لیبارٹری ٹیسٹ پاس نہ کرنیوالی مصنوعات کیخلاف سخت قانونی کارروائی بھی کی جائیگی۔ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے زین العابدین کا کہنا ہے کہ غیر معیاری، غیر قانونی اور بغیر لائسنس کاسمیٹکس اور دیگر اشیاء خوردونوش رکھنا،بنانا اور فروخت کرنا غیر قانونی ہے۔ایسی کمپنیوں کیلئے کسی قسم کی رعایت نہیں،انہوں نے سٹور مالکان کو بھی ہدایت کی ہے کہ صرف پی ایس کیو سی اے کا سی ایم لائسنس رکھنے والی کمپنیوں کی مصنوعات ہی فروخت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button