سٹی
الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں خطاطی و پینٹنگ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی
ورکشاپ کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو نکھارنا،انکے لئے موقع پید ا کرنا ہے۔ محمد سلیم ساگر
اختتامی تقریب میں ایگزیکٹوڈائریکٹر محمد سلیم ساگر نے شرکا میں اسناد تقسیم کیں. نامور خطاط امجد علوی نے تین روز تک نوجوان آرٹسٹوں کو خطاطی کی مہارتوں سے آگاہ کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر کی ورکشاپ مکمل کرنے والے نوجوان آرٹسٹوں کو مبارکباد
لاہور (خبر نگار)الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں خطاطی و پینٹنگ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی تقریب میں ایگزیکٹوڈائریکٹر محمد سلیم ساگر نے نامور آرٹسٹ امجد علوی کے ہمراہ شرکا میں اسناد تقسیم کیں۔نامور خطاط امجد علوی نے تین روز تک نوجوان آرٹسٹوں کو خطاطی کی مہارتوں سے آگاہ کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر نے ورکشاپ مکمل کرنے والے نوجوان شرکاء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو نکھارنا،انکے لئے موقع پید ا کرنا ہے،الحمرائنوجوانوں کے خوابوں کی تکمیل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرل کمپلیکس منی ہارون نے تقریب میں نظامت کے فرائض ادا کئے۔الحمراء نوجوانوں کے تربیت کے لئے آئندہ بھی اسے اقدامات جاری رکھے گا۔