سٹی

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کا دورہ کیا

الحمراء اکیڈمی فنون لطیفہ کی تعلیم اور تربیت کا تاریخی تدریسی ادارہ ہے۔ محمد سلیم ساگر

موسیقی،سٹار، گٹار، کی بورڈ، ہارمونیم، پینٹنگ،خطاطی و مجسمہ سازی کی کلاسسز میں گئے،اساتذہ و نوجوانوں سے ملاقات کی۔محمد سلیم ساگر نے نوجوان طلبہ و طالبات کا کام دیکھا اور بھرپور سراہا۔

لاہور(خبر نگار)ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کا دورہ کیا۔موسیقی،سٹار، گٹار، کی بورڈ، ہارمونیم، پینٹنگ،خطاطی و مجسمہ سازی کی کلاسسز میں گئے،اساتذہ و نوجوانوں سے ملاقات کی۔محمد سلیم ساگر نے نوجوان طلبہ و طالبات کا کام دیکھا اور بھرپور سراہا۔محمد سلیم ساگر نے الحمراء اکیڈمی میں ووکل کی کلاس میں زیرتربیت آرٹسٹوں سے صوفیانہ کلام سنا اور اس حوالے سے کہا کہ الحمراء اکیڈمی میں فنون لطیفہ کے 12شعبوں میں کلاسز جاری ہیں،ہمارا نوجوان زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہا ہے،ٹیلنٹ نکھار کر الحمراء کے پلیٹ فارم سے موقع فراہم کرنا ٗ خدمت ہے۔محمد سلیم ساگرنے کہا کہ نوجوانوں کا فنون سیکھنے کا شوق قابل دیدہے، انہی سے مستقبل کے سٹارز پید اہونگے،دیر پا نتائج کے حامل اقدامات اٹھائے جائیں،ترجیحات میں فن اورفنکار کی ترقی و خوشحالی سرفہرست ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button