سٹی

171سائیٹس کو ڈیجیٹائز کرنے کا تخمینہ بورڈ میٹنگ میں رکھا جائے۔ محمد علی رندھاوا

لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ 171سائیٹس کو ڈیجیٹائز کرنے کا تخمینہ بورڈ میٹنگ میں رکھا جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام پارکنگ سائٹس لیپارک کے پاس ہونی چاہئیں اور سائٹس مکمل ڈیجیٹائزڈ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مینول پارکنگ سائٹس ہی لیپارک خسارے کی اصل وجہ ہیں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں لیپارک کی نوٹیفائیڈ 244پارکنگ سائٹس ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں آپریشنل پارکنگ سائٹس کی تعداد 174ہے۔کمشنرلاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں تین آپریشنل پارکنگ سائٹس ڈیجیٹائزڈ ہیں۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت لیپارک سائٹس پر بریفنگ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو عثمان غنی، لاءآفیسر عمر حیات اورسی ایف او لیپارک، ایکٹنگ جی ایم لیپارک و دیگر افسران نے شرکت کی۔٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button