پاکستانسیاست

اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کی کوریج روکنے پر پیمرا سے جواب طلب

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران  خان کی پیشی کی کوریج روکنے کے پیمرا کے حکم کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی

کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور اپنے دلائل میں کہا کہ پیمرا کا یہ آرڈر پولیٹیکل ایکٹیویٹی کے خلاف ہے۔ قانون کی نظر میں پیمرا نے اختیار سے تجاوز کیا ہے۔ اگر یہ اختیار کا غلط استعمال نہ روکا گیا تو پیمرا آئندہ بھی یہی کرے گا۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پابندی تو اس روز ایک دن کے لیے تھی، جس پر وکیل نے کہا کہ ایک دن، ایک گھنٹہ یا 3 گھنٹے بھی پابندی لگانا اختیار سے تجاوز ہے۔عدالت نے پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button