مسجد اقصی میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں کا حملہ دہشتگردی ہے
رمضان المبارک میں قبلہ اؤل پر حملہ دنیا کے امن کو خطرے ڈالنے کی سازش ہے

قبلہ اؤل میں فلسطینی مردوخواتین پر صہونی فوجیوں کا حملہ انسانی حقوق کی پامالی اورانسانیت کی تزلیل ہے۔اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اس ظلم و بربریت کا نوٹس لیکر اسرائیل کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
لاہور(خبر نگار)امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصار ی،صدر جے آئی یوتھ لاہور جبران بٹ،نائب امیر لاہور میاں ذکر اللہ مجاہدنے رمضان المبارک میں اسرائیلی فوج کی جانب سے قبلہ اؤل میں نہتے مسلمان مردوخواتین پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصی میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں کا حملہ دہشتگردی ہے۔ قبلہ اؤل میں فلسطینی مردوخواتین پر صہونی فوجیوں کا حملہ انسانی حقوق کی پامالی اورانسانیت کی تزلیل ہے۔ رمضان المبارک میں قبلہ اؤل پر حملہ دنیا کے امن کو خطرے ڈالنے کی سازش ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اس ظلم و بربریت کا نوٹس لیکر اسرائیل کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ اسرائیل کے رمضان کے ماہ مبارک میں مسلمانوں نے کے قبل اول پر حملوں میں پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کیا ہے جس سے دوارب مسلمانوں کے اندر غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرائیل کی فلسطین میں قبلہ اؤل میں دہشتگرد کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور افطار ڈنر کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قائدین نے کہا کہ 58 اسلامی ممالک کے حکمران غفلت کی نیند سورہے ہیں اور کفار اورعالم اسلام پر حملہ آوار ہے۔ مسلمان حکمرانوں کو چاہیے تھا کہ اسلام کے خلاف اٹھے والی ہر آواز، آنکھ اور ہاتھ کا طاقت کے ساتھ جواب دیا جانا چاہیے تھا مگر بدقسمتی سے امت مسلمہ کے حکمران سو رہے ہیں۔ قائدین نے لبنان کے غیور حکمرانوں کو اسلام عقیدت پیش کیا جنہوں نے امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے خلاف عملی اقدامات کرتے ہوئے مسجد اقصی پر حملے کے خلا ف منہ توڑ جواب دیا ہے۔







