سٹی

کمشنر لاہوروڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا”ون ونڈو سیل” کو عوام دوست اور تیز رفتار بنانے کا عملی اقدام

ڈیڈ لائن تک رپورٹ نہ کرنے والے افسر کے خلاف محکمانہ کاروائی ہوگی۔محمدعلی رندھاوا

متعلقہ اے سیزاورسب رجسٹرارون ونڈو سیل کا ریکارڈ کلیئر کر کے 7دنوں میں رپورٹ دیں۔محمدعلی رندھاواکمشنر لاہور کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسران اور ایل ڈی اے کے افسران کے درمیان رابطہ کار اجلاس

لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور ڈویژن محمدعلی رندھاواکی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسران اور ایل ڈی اے کے افسران کے درمیان رابطہ کار اجلاس منعقدہوا۔اس موقع پرکمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کو عوام دوست اور تیز رفتار بنانے کا عملی اقدام اٹھایا۔انہوں نے سب رجسٹرارز کو ایل ڈی اے کاتمام پینڈنگ ریکارڈ ایک ہفتے میں کلیئر کرنے کا حکم دیا۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے اس موقع پرکہاکہ اداروں کے درمیان رابطہ کار سے شہری سرکاری دفاتر کے بے جا چکروں سے بچیں گے۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے اے سیز،سب رجسٹرارز کو ریکارڈکی تصدیق کیلئے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہاکہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اور اے ڈی سی جی لاہور رابطہ کار میکانزم کی نگرانی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ڈیڈ لائن تک رپورٹ نہ کرنے والے افسر کے خلاف محکمانہ کاروائی ہوگی۔ون ونڈو سیل کا ریکارڈ کلیئر کر کے اے سیز و سب رجسٹرار 7دنوں میں رپورٹ پیش کی جائے۔اجلاس میں کمشنرلاہورکوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ ضلع لاہورمیں ایل ڈی اے پینڈنگ ریکارڈ کی تعداد 427ہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکورٹرز عمران علی،ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ سید منور عباس بخاری ،اے ڈی سی آر عدنان رشید،اے ڈی سی جی ذیشان رانجھا، سی او ایم سی ایل علی عباس بخاری،ایم ڈی واسا غفران احمد ،تمام اے سیز و دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button