پاکستانتازہ ترینسیاست

اپنے ادارے کی طرف سے کہنا چاہتا ہوں, ہم دستور کیساتھ کھڑےہیں، جسٹس قاضی فائز

 کل اگر یہاں بیٹھے افراد کیخلاف فیصلہ آجائے تو آپ کہیں ہم نے تو آپ کو بلایا تھا پھر ہمارے خلاف فیصلہ دیاشاید میرے خلاف تنقید ہو، ہم دستور کیساتھ کھڑے رہیں گے اور اسی کے مطابق کام کریں گے

جسٹس قاضی فائز عیسی نے قومی آئینی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ادارے کی طرف سے کہنا چاہتا ہوں ہم اس کتاب کیساتھ کھڑے ہیں، اللہ کے بعد اس کتاب کا سایہ ہے، میں قانون کے طریقے سے دیکھتا ہوں اور سیاسی تناظر میں دیکھتا ہوں، سیاست آپ کا کام ہےمیرا نہیں میں چیزوں کو قانون کی نظر سے دیکھتا ہوں۔

جسٹس فائز نے کہا کہ آئین کی گولڈن جوبلی میں شرکت کیلئے حاضر ہوا ، دوسرے جج صاحبان اس لیے نہیں آ سکے شاید وہ مصروف تھے، میں نے پوچھا تھا کیا باتیں ہونگی بتایا گیا آئین کی باتیں ہونگی، میری موجودگی میں جو سیاسی باتیں ہوئیں ان سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

سپریم کورٹ کے جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ یہاں آج بہت سی سیاسی باتیں بھی ہوگئیں جبکہ میں نے آنے سے پہلے پوچھا تھا یہاں کوئی سیاسی باتیں تو نہیں ہوں گی، اس کا یہ مطلب نہیں ہے میں آج یہاں ہونے والی باتوں سے اتفاق کرتا ہوں، آج آئین کے گولڈن جوبلی تھی، میں صرف اس کے جشن میں شرکت کے لیے آیا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button