سٹیسیاست

جماعت اسلامی کی دستک مہم کی تیاریاں مکمل، مہم13اپریل سے شروع ہو گی

ووٹر فارم،امید وار کے تعارف، حلقے کے مسائل اور انتخابی منشور کے نکات پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کئے جائیں گے . جماعت اسلامی انتخابات میں اپنے نام و نشان کے ساتھ شریک ہو گی، قوم ہمارے امیدواران کو کامیاب کروائے

لاہور (خبر نگار )امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ جماعت اسلامی کی دستک مہم برائے خوشحال پنجاب، خوشحال پاکستان، وسطی پنجاب کے تمام اضلاع سے 13اپریل سے شروع ہو گی۔ امراء اضلاع اور مہم کے فوکل پرسنز نے تمام اضلاع میں دستک مہم کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اضلاع میں زونز،مقامی جماعتیں،یونین کونسلز کی سطح پر بیک وقت مہم کا آغاز ہو گا۔ صوبائی ٹیم مختلف اضلاع کی دستک مہم میں شرکت کریں گے جبکہ امیر ضلع اور ان کی ٹیم ضلع کے مختلف مقامات پر شرکت کریں گے۔انہوں نے ضلعی ذمہ داران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ 12اپریل تک تمام اضلاع پرنٹنگ میڑیل، ووٹر فارم،امید وار کے تعارف،جماعت کے منشور کے اہم نکات اور حلقے کے مسائل پر مشتمل پمفلٹ تیار کر لیں۔زونل سطح پر رضا کاروں کی رجسٹریشن کا کام جلد مکمل کر لیا جائے۔12اپریل کو دستک مہم کی تیاریوں کے حوالے سے تمام فوکل پرسنز کا غیر معمولی آن لائن اجلاس ہو گا۔ضلعی فوکل پرسنز ہر ہفتے دستک مہم کی جائزہ رپورٹ دفتر صوبہ بھجوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دستک مہم کے تناظر میں صوبائی اسمبلی کے امیدواران، امیر اء اضلاع، سیاسی کمیٹیوں کے ذمہ داران کے آن لائن اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق 10اپریل کو ساہیوال ڈویژن کا آن لائن اجلاس نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی زیر صدارت ہو گا۔ 11اپریل کو قصور، شیخوپورہ،ننکانہ،فیصل آباد ڈویژن کا اجلاس ہو گا۔ 12 اپریل کو گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال،حافظ آباد کے ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہو گا۔ جبکہ 15اپریل کو لاہور ڈویژن کا اجلاس ہو گا۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ جماعت اسلامی انتخابات میں اپنے نام و نشان کے ساتھ شریک ہو گی، قوم نے پی ٹی آئی کی تبدیلی اور پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کر لیا ہے، ان کے پاس ملک و قوم کو درپیش مسائل کو کوئی حل نہیں، یہ لوگ محض اقتدار کو انجوائے اور اپنی تجوریاں بھرنے کے لئے اقتدار میں آتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button