سٹی

ورلڈ بینک کے تعاون سے23ارب روپےلاگت سے16 شہروں میں جاری منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں ۔ابراھیم مرادورلڈ

منصوبے شفافیت سے مکمل کرنے کے لئے مقامی حکومتوں کے ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے۔ نگران وزیر بلدیات

لاہور(خبر نگار) نگراں وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم مراد نے ہدایت کی ہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت صوبےکے 16 شہروں میں 23ارب روپے کی لاگت سے جاری منصوبے مقررہ مدت کے اندر اندر مکمل کئے جائیں۔پسماندہ علاقوں میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں۔منصوبے شفافیت سے مکمل کرنے اور ان سے دیرپا نتائج حاصل کرنے کے لئے مقامی حکومتوں کے ملازمین کو ضرور تربیت مہیا کر کے ان کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے۔

نگراں وزیر بلدیات ابراہیم مراد سے پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب سٹیز پروگرام سید زاہد عزیز نے ملاقات کی اور انہیں ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والے پنجاب سٹییز پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 23 ارب روپے کی لاگت سے متعلقہ لوکل گورنمنٹ کے ذریعے پنجاب کے 16 شہروں میں بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں ۔ آئندہ مالی سال کے دوران ورلڈ بینک کی طرف سے ان منصوبوں کے لئے مزید 16 ارب روپے فراہم کئے جائیں گے۔ اس طرح ان منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے 39 ارب روپے کے فنڈز دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ زیر تکمیل منصوبوں میں فراہمی آب ، نکاسی آب ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر، پارکس اور بس اسٹینڈز کی تعمیر شامل ہیں۔ یہ منصوبے ڈسکہ، حافظ آباد ، جہلم، کامونکی، مر یدکے، وزیرآباد، گوجرہ، جڑانوالہ ، جھنگ، کمالیہ، اوکاڑہ ، بہاولپور ، بورے والا ، خانیوال ، کوٹ ادو اور وہاڑی میں مکمل کئے جا رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button