جرم و سزاسٹی

ڈی آئی جی آپریشنز دفتر/تقریب تقسیم انعامات

ڈولفن سکواڈ ٹیم نمبر 294شاہدرہ ٹاؤن کو ڈاکوؤں سے مقابلہ کرنے پر نقد انعام و تعریفی اسناد

لاہور (خبرنگار)ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے کہا کہ لاہور شہر میں امن کی فضاء کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ جرآت وبہادری سے جرائم کا خاتمہ کرنے والے افسران ہمارا فخر ہیں۔جوانوں کی خدمات کو ہر فورم پر سراہا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈولفن افسران و اہلکاروں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈولفن سکواڈ ٹیم نمبر 294شاہدرہ ٹاؤن کو جوانمردی سے ڈاکوؤں سے مقابلہ کرنے پر نقد انعام و تعریفی اسناد دیں۔ڈویژنل انچارج انسپکٹر محمد فرحان، کانسٹیبل ظل حسن، وقاص، صدام اورکانسٹیبل فرخ انعامات حاصل کرنے والوں میں شامل تھے۔یاد رہے 09اپریل کی شب دوران گشت ڈولفن ٹیم کاملزمان سے سامنا ہوا۔ پولیس اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی ۔جوابی فائرنگ کے نتیجہ میںایک ملزم زخمی جبکہ دوسرا فرار ہو گیا تھا۔

زخمی ملزم حمزہ بدنام زمانہ ٹوپی گینگ کا ممبراور متعدد سنگین مقدمات میں بھی ملوث تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button