جرم و سزاسٹی

آئی جی ریلویز نے بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو ایک ایک لاکھ روپے کیش اور اسناد سے نوازا

لاہور (سپیشل رپورٹر) آئی جی ریلویز راؤ سردار علی خان نے راولپنڈی اسٹیشن پر مسافر کی جان بچانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوۓ ایک ایک لاکھ روپے کیش ایوارڈ اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ چند روز قبل ہیڈ کانسٹیبلان لال روز خان اور عدیل احمد نے ریلوے اسٹیشن راولپنڈی پر مسافر کو بڑے حادثے سے بچالیا تھا۔ ریل مسافر کاظم سلیم راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر چلتی ٹرین رحمان بابا سے اتر رہا تھا کہ پاؤں پھسلنے کی وجہ سے ٹرین کے نیچے آنے لگا تو پلیٹ فارم پر موجود ریلویز پولیس اہلکاروں نے حاضر دماغی اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ مسافر کی بروقت امداد کو دوڑے اور مسافر کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچالیا تھا۔ واقعہ کی فوٹیج چند روز تک سوشل میڈیا پر بھی گردش کرتی رہی۔ آئی جی ریلویز نے ریلویز پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوۓ دونوں ہیڈ کانسٹیبلان کو سینٹرل پولیس آفس ریلویز مدعو کرکے کیش ریوارڈ اور تعریفی اسناد سے نوازا۔

اہلکاروں نے آئی جی ریلویز کی اس حوصلہ افزائی پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوۓ اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے۔ آئی جی ریلویز کا کہنا تھا کہ محنتی، قابل اور فرض شناس اہلکار اور افسران ریلویز پولیس کا اثاثہ ہیں اور اچھی کارکردگی کی حوصلہ افزائی سے عملے میں مزید جوش اور ذمے داری نمایاں ہوتی ہیں۔ مزید کہنا تھا کہ فرض شناس اہلکاروں اور افسران کی حوصلہ افزائی کی روایت برقرار رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button