جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کچہ آپریشن کی تازہ ترین صورتحال بارے خصوصی پیغام

پولیس کے جوان مکمل سکیورٹی، موثر انٹیلی جنس اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ آگے بڑھ کر آپریشن کو کامیابی سے مکمل کریں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور

دشمن نے آج پولیس پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا ہے، الحمداللہ پولیس کی اے پی سیز محفوظ ہیں۔ آئی جی پنجابجس جگہ سے راکٹ لانچر فائر ہوا اسی جگہ پر جلد پاکستان کا جھنڈا لہرائیں گے۔ آئی جی پنجاب

لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جنوبی پنجاب کے اضلاع رحیم یار خان اور راجن پور میں جاری کچہ آپریشن کی تازہ ترین صورتحال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل سکیورٹی کونسل کے حکم پر پولیس فورس کچے کے 15 ہزار سکوئر کلومیٹر علاقے میں ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے داخل ہوچکی ہے اور پولیس کے بہادر جانباز کچے کے علاقے میں دہشت گردوں، طالبان، علیحدگی پسندوں اور کریمنلز کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دشمن نے آج پولیس پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا ہے، الحمداللہ پولیس کی اے پی سیز محفوظ ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ میں نے فورس کو آگے بڑھ کر حملہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور ہم نے آپریشن مکمل کئے بغیر واپس نہیں آنا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ جس جگہ سے راکٹ لانچر فائر ہوا اس جگہ پر آج شام تک انشاء اللہ پاکستان کا جھنڈا لہرائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس بھرپور تیاری کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، ہماری کسی شہادت کو ناکامی یا کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دشمن جدید اسلحہ سے لیس ہے اور علاقہ بھی بہت دشوار گذار ہے لیکن پنجاب پولیس قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آج بائیس رمضان المبارک ہے اور میرا یہ پیغام صرف کچہ آپریشن میں مصروف بہادر جوانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری قوم اور میڈیا کیلئے ہے، پولیس کے افسران و جوان مکمل سکیورٹی، موثر انٹیلی جنس اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ آگے بڑھ کر آپریشن کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button