پاکستانتازہ ترینسیاست

دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات میں شیری رحمان شامل

نیویارک:شیری رحمان کو ٹائم میگزین نے دنیا کی100  بااثر ترین شخصیات میں شامل کیا ہے۔

موقر امریکی جریدے نے شیری رحمان کو گذشتہ برس آنے والے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے عالمی سطح پر آواز بلند کرنے کی وجہ سے 2023 کی سو بااثر ترین شخصیات میں شامل کیا ہے۔ٹائم میگزین کے لیے پاکستانی وزیر  کا پروفائل جرمنی کی اسٹیٹ سیکریٹری اور انٹرنیشنل کلائمیٹ ایکشن  کے لیے نمائندہ خصوصی جینیفر مورگن نے تحریر کیا ہے جس میں  گذشتہ برس پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے دوران متاثرین کے لیے کی گئی ان کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button