پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ کا ملک بھر سے ریلوے نیٹ ورک دوبارہ بحال ہوگیا

 کوئٹہ: مون سون بارشوں کے سبب بولان میں منہدم ہونے والے پل کی دوبارہ تعمیر 7 ماہ میں مکمل کرلی گئی .

کوئٹہ سے ٹرین سروس سات ماہ بعد بحال ہونے پر گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے افتتاح کیا جس کے بعد جعفر ایکسپریس 300 مسافروں کو لے کر پشاور روانہ ہوگئی۔متاثرہ ٹریک اور پل کی بحالی کے لیے آپریشن ستمبر 2022ء میں شروع ہوا۔ گزشتہ سال 20 نومبر سے ریل سروس مچھ ریلوے اسٹیشن سے جزوی طور پر بحال کی گئی تھی۔

متاثرہ پل کی مکمل بحالی کے بعد اب عید اسپیشل ٹرین بھی 18 اپریل کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button