سٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے تاریخی اقدامات جاری

پولیس فورس کی بہترین ویلفیئر آئی جی پنجاب کی اولین ترجیح، اس سلسلے میں ترجیحی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔غازی محمد صلاح الدین

پنجاب پولیس کی ویلفیئر کمیٹی نے رواں برس میڈیکل امداد کے 251 کیسز منظور کرتے ہوئے 6 کروڑ 70 لاکھ کے فنڈز جاری کر دیئے۔ ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین

لاہور(خبر نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے تاریخی اقدامات جاری ہیں۔ ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب غازی محمد صلاح الدین نے رواں برس ہونے والے اقدامات بارے بتایا کہ پنجاب پولیس کی ویلفیئر کمیٹی نے رواں برس میڈیکل امداد کے 251 کیسز منظور کرتے ہوئے 6 کروڑ 70 لاکھ کے فنڈز جاری کر چکی ہے۔ فورس کے نام جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس پورے سال کے دوران صرف 3 کروڑ 30 لاکھ روپے اس مد میں پولیس ملازمین کو دیئے گئے تھے جبکہ رواں برس پہلے تین ماہ کے دوران میڈیکل کیٹیگری میں ملنے والی امداد گذشتہ پورے برس میں ملنے والی امداد سے دوگنا ہے۔ غازی محمد صلاح الدین نے ملازمین کو پرائیویٹ معالجین سے علاج کیلئے سرکاری ہسپتالوں سے ریفرل لیٹر بنوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپلانٹ، کینسر، بون میرو، ہارٹ سرجری یا دیگر موذی بیماریوں میں مبتلا ملازمین ریفرل کیس بنوا کر پرائیویٹ سپیلسٹ سے علاج کروائیں، اس اقدام سے ملازمین اپنے ادا کردہ تمام بلز کے واجبات و دیگر میڈیکل کلیمز بھی ویلفیئر برانچ سے حاصل کر سکیں گے۔ ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب نے مزید کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ سربراہ پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کا ڈیٹا آن لائن کرکے سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں تاکہ انہیں ماہانہ 15 ہزار روپے وظیفہ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کیلئے تعلیمی سکالرشپس، ویڈنگ گفٹ اور تجہیز و تکفین سمیت ہر کیٹیگری میں ملنے والی امداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے اور ان اقدامات کا مقصد اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کی صحت اور تعلیم سمیت دیگر مسائل کو موثر طور پر حل کرنا ہے تاکہ وہ اپنی تمام تر توجہ ڈیوٹی پر مرکوز کر سکیں۔ ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب نے کہا کہ پولیس فورس کی بہترین ویلفیئر آئی جی پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ترجیحی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button