سٹی

”الحمدللہ“ فری آٹا فراہمی تاریخی پیکیج کامیابی سے ہمکنار و اختتام پذیر

لاہور( خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوانے فری آٹا فراہمی پیکیج اختتام پذیر ہونے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ”الحمدللہ“ فری آٹا فراہمی تاریخی پیکیج کامیابی سے ہمکنار و اختتام پذیر ہو گیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ فری آٹا فراہمی تاریخی پیکیج 19مارچ 2023 سے شروع ہوا۔پورا مہینہ تمام محکموں کے افسران نے دن رات پوری محنت سے حقدار شہریوں کی خدمت کی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام ڈی سیز، پی آئی ٹی بی، ایل ڈی اے،پولیس، محکمہ خوراک کے افسران نے بڑی محنت سے کام کیا۔ ایم سی ایل، ریسکیو 1122 سمیت تمام محکموں کے افسران نے دن رات کام کیا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں69لاکھ 72ہزار فری آٹا بیگز مستحق خاندانوں تک پہنچائے گئے۔ لاہور ڈویژن فری آٹا فراہمی پیکیج میں پنجاب میں سر فہرست رہا ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ذرائع ابلاغ کا خصوصی شکریہ ادا اور کہا کہ میڈیا نے شہریوں تک معلومات رسائی میں اہم کردار ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button