
قومی اسمبلی نےپنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ منظورکرنے کیلئے پیش کی جانے والی تحریک کوکثرت رائے سے مسترد کردیا۔
اسپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میںوزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے رپورٹ منظورکرنے کی تحریک ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ ازخود نوٹس سے شروع ہونے والے مقدمے میں دو جج صاحبان الگ ہو گئے،چار نے پٹیشن مسترد کر دی۔
جس کے بعد ایوان نے تحریک کو کثرت رائے سے مسترد کر دیا،تحریک انصاف نےفنڈز جاری کرنےکی حمایت جبک،حکومتی ارکان نےمخالفت کی تھی۔







