مخلوق خدا کی خدمت ، عظیم نعمت اورعظیم عبادت ہے
صدر پاکستان ریلوے پریم یونین ورکشاپس اسٹیبلشمنٹ چوہدری محمود الاحد کاریلوے ملازمین میں عید پیکیج تقسیم تقریب سے خطاب

ریلوے مزدور محکمے کی ریڈھ کی ہڈی اور پریم یونین کی اصل طاقت ہیں ۔ریلوے مزدوروں میں عید پیکیج تقسیم کا مقصد مزدوروں کی حوصلہ افزائی اوران کی خوشیاں شامل ہونا ہے۔
لاہور ( خبر نگار ) صدر پاکستان ریلوے پریم یونین ورکشاپس اسٹیبلشمنٹ چوہدری محمود الاحد نے کہا ہے کہ مخلوق خدا کی خدمت ، عظیم نعمت اورعظیم عبادت ہے۔ بحیثیت مسلمان ہمارے اسلاف اور پیارے نبی ﷺ خدمت خلق کا درس دیتے ہیں۔خدمت خلق خلوص نیت کے ساتھ کی جائے تو معمولی سے معمولی کام بھی جہنم سے آزادی اور جنت میں داخلہ کا سبب بن سکتا ہے ۔رمضان المبارک میں خدمت خلق کی اہمیت و افادیت ،فضیلت و عظمت ،اجرو ثواب عام دنوں کی نسبت کئی گنا بڑھ جاتا ہے اس لیے ہمیں اس ماہ مقدس میں غریبوں ، مسکینوں اور مستحقین کی دل کھول کر مد د کرنی چاہیے۔ تما م اہل خیر اور مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ عید الفطر کی خوشیوں میں اپنے اردگرد غریب اور مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں ضرور شامل کریں ۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر پریم یونین ورکشاپس لوکو کینٹین بلڈنگ مغلپورہ میں”ریلوے مزدوروں میں "عید پیکیج تقسیم(خشک راشن ) تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ اس موقع پر ریلوے پریم یونین کے عہدیداران محمد مشتاق خان ، محمد ارشد خان و دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔ صدر پاکستان ریلوے پریم یونین ورکشاپس اسٹیبلشمنٹ چوہدری محمود الاحد نے مزید کہا کہ ریلوے مزدور محکمے کی ریڈھ کی ہڈی اور پریم یونین کی اصل طاقت ہیں ۔ ان کی خوشحالی اور ریلوے پریم یونین کا ویژن اور مشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے مزدوروں میں عید پیکیج تقسیم کا مقصد مزدوروں کی حوصلہ افزائی اوران کی خوشیاں شامل ہونا ہے۔







