جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب کی جانب سے سابق ایس ایس پی سی آئی اے عمر ورک کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب

ڈاکٹر عثمان انور نے عمر ورک کو دفتر مدعو کیا اورمحکمہ پولیس کے لیے شاندار پیشہ ورانہ خدمات پر شکریہ ادا کیا

عمر ورک کا نام ڈاکوؤں، راہزنوں اور جرائم پیشہ افراد کے لیے خوف کی علامت بنا رہا۔سینئر افسران کا خراج تحسینعمر ورک کا پولیس کیرئیر پولیس فورس کا حصہ بننے والے نوجوان افسران کیلئے قابل تقلید مثال ہے۔ آئی جی پنجاب

لاہور (خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سابق ایس ایس پی سی آئی اے لاہور عمر ورک کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ عمر ورک نے شعبہ تفتیش کو نئی راہیں دیں، ان جیسے فرض شناس اور ٹرینڈ سیٹر افسران پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ عمر ورک جرائم پیشہ افراد اور دہشت گرد عناصر کی ہٹ لسٹ پر رہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنی ورکنگ میں کمی نہیں آنے دی اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے متعدد ہائی پروفائل کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ کئی مقدمات کی تفتیش کے دوران عمر ورک پر بے انتہا پریشر رہا انہوں نے میرٹ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور مقدمات کو کامیابی سے ورک آؤٹ کرکے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شعبہ تفتیش کو پولیس ورکنگ میں کلیدی حیثیت حاصل ہے اور عمر ورک کا نام پنجاب پولیس کے بہترین تفتیشی افسران میں شامل رہے گا جس نے اپنی مہارت، تجربے، خلوص نیت اور کام کرنے کی لگن و جستجو سے کم عرصے میں اہم مقام حاصل کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ عمر ورک کا پیشہ ورانہ کیرئیر پولیس فورس کا حصہ بننے والے نوجوان افسران کیلئے قابل تقلید مثال ہے جس کی پیروی کرتے ہوئے وہ پولیس سروس میں اپنا منفرد مقام حاصل کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹر ل پولیس آفس میں سابق ایس ایس پی سی آئی اے عمر ورک کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر عثمان انور نے عمر ورک کو دفتر مدعو کیا اورمحکمہ پولیس کے لیے شاندار پیشہ ورانہ خدمات پر شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں شریک ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز سمیت دیگر افسران نے بھی عمر ورک کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ سابق ایس ایس پی سی آئی اے،عمر ورک کا نام ڈاکوؤں، راہزنوں اور جرائم پیشہ افراد کے لیے خوف کی علامت بنا رہا، عمر ورک نے مشکل کیسز کو کامیابی سے ٹریس کرکے نہ صرف جرائم کے قلع قمع میں اپنا کردار ادا کیا بلکہ ڈاکوؤں، چوروں اور راہزنوں سمیت دیگر سنگین جرائم کا ارتکاب کرنے والے مجرمان کو پابند سلاسل کیا۔ افسران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ عمر ورک جیسے افسران اپنے انمول تجربے اور شاندار صلاحیتوں کے باعث نوجوان افسران کی ٹریننگ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ریٹائرڈ پولیس افسر عمر ورک نے اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ شعبہ تفتیش، ٹریننگ اور سی ٹی ڈی کے لیے میری خدمات ہمہ وقت بے لوث حاضر ہیں۔ ریٹائرڈ افسر،عمر ورک نے کہا کہ کسی بھی کیس یا معاملے کیلئے میری ضرورت درکار ہو تو میں ہمیشہ دستیاب رہوں گا۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، عبدالکریم، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی پٹرولنگ محمد اطہر وحید، ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ عمران احمر اور ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button