سٹیسیاست

جمہوریت کی مضبوطی کاراز انتخابات میں پنہاں ہے:امجد علی

انتخابات کے سلسلہ میں آئین نے جوروڈمیپ دیا ہے اس سے انحراف نہیں کیا جاسکتا

لاہور( خبر نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے ممتاز رہنماء امجد علی نے کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی کاراز منصفانہ انتخابات کے انعقادمیں پنہاں ہے۔انتخابات کے سلسلہ میں آئین نے جوروڈمیپ دیا ہے اس سے انحراف نہیں کیا جاسکتا۔ جس طرح نامعقول طریقہ اختیارکرتے ہوئے پانی کابہاؤروکنا فطرت کیخلاف مزاحمت اورخطرناک ہے اس طرح جمہوری نظام کے تسلسل میں رکاوٹ پیداکرنے کااقدام بھی آئین سے متصادم تصورکیاجائے گا۔ جمہوری قوتوں کو توانتخابات کے انعقاد کاانتظار رہتا ہے اوراس کیلئے وہ مسلسل پانچ سال بھرپورتیاری کرتی ہیں توپھر حکمران اتحادمیں شریک پارٹیاں پنجاب میں الیکشن سے خوفزدہ کیوں ہیں۔اپنے ایک بیان میں امجد علی نے مزید کہا کہ ہماری ریاست اس مرحلے پرتصادم کی سیاست کی متحمل نہیں ہوسکتی۔عدالت عظمیٰ نے آئین کی روشنی میں سب کوراستہ دیا ہے لہٰذاء اب حکومت کوبندگلی سے باہرنکلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے وفاقی وزراء تک سب نے 1973ء کے آئین کی رو سے اپنے اپنے منصب کاحلف اٹھایا تھا لہٰذاء وفاقی کابینہ کاعدالت عظمیٰ کے حالیہ فیصلے کومسترد کرنا یقینا ناقابل فہم اورایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔آئین کے سچے محافظ کسی غیرآئینی اقدام کاتصور بھی نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ دن رات اخبارات میں اورمیڈیا پر اپنی اعلیٰ کارکردگی کاشورمچانیوالے اتحادی حکمران پنجاب میں ووٹرکاسامنا کرنے کیلئے تیارکیوں نہیں ہیں،کیاانہیں اپنے آپ پراعتماد نہیں رہا۔باشعور ووٹرز یقینا سیاسی شخصیات کوان کی خدمات کودیکھتے ہوئے ووٹ دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button